Latest News

مکتبہ دعوت الی اللہ ممبئی کے سلسلہ میں جاری اپنے موقف سے دارالعلوم دیوبند نے کیا رجوع۔

مکتبہ دعوت الی اللہ ممبئی کے سلسلہ میں جاری اپنے موقف سے دارالعلوم دیوبند نے کیا رجوع۔
دیوبند:  عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے مکتبہ دعوت الی اللہ ممبئی کے سلسلے میں جاری اپنا موقف واپس لیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

جمعرات کے روز ادارہ کے مہتمم میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسال قبل مکتبہ دعوت الی اللہ ممبئی کی طرف سے آمدوخط کی بنیاد پر ایک دعائیہ تحریر دارالعلوم دیو بند کی طرف سے ارسال کی گئی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اسی مکتبہ کے تحت مزنہ ام انس نامی خاتون کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت مولانامفتی احمد صاحب خانپوری زید مجدہ اور پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی زید مجدہ نے اپنی تائیدی تحریر سے رجوع کرتے ہوۓ اس تحریک سے اپنی براءت کا اظہار کر دیا ہے۔ جب کہ مکتبہ کی طرف سے دارالعلوم کی اس تحریر کو اب بھی تائید کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
لہذا ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان اکابر کی طرح ہم بھی اپنی تحریر سے رجوع کرتے ہیں، آئندہ اس تحریر کو شائع نہ کیا جائے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر