Latest News

گذشتہ ہفتے اسرائیلی دہشت گردی میں 13 فلسطینی شہید ہوئے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی دہشت گردی میں 13 فلسطینی شہید ہوئے۔
گذشتہ ہفتے اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند یہودیوں کے حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 13 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 14 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ 34 مقامات پردستی بموں اور پٹرول بموں سے صہیونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر 186 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی حکام کے درمیان تصادم ہوا۔گذشتہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جنین کے علاقے کفر دان میں 17 سالہ فلسطینی شوکت کمال عابد شہید ہوگیا۔ اس روز مجموعی طورپر 33 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض اسرائیل کے درمیان تصادم ہوا۔ جمعہ کے روز لمسجد الأقصى، بيت عينون، وادي الحمص (بيت لحم)، مدخل الشمالي ،بيت لحم، شمالي للبيرة، أريحا، وحوسان، المسكوبية جیل کے باہر، عايدة کیمپ، بيتا، بيت دجن، قريوت، قصرة، قراوة بني حسان، كفر قدوم، حجة، عزون، الفندق، قلقيلية، وجيوس، والعيسوية، الجلمة چیک پوسٹ، الرام، شعفاط کیمپ، حوارة چوکی، العروب کیمپ، بيت فوريك، أبو ديس، باب الزاوية، راس كركر، مفرق زيف، جبل جوهر اور حلحول ک مقامات پر فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر