Latest News

اعظم خان پر شکنجہ مزیدسخت، 15 سال پرانے کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری۔

اعظم خان پر شکنجہ مزیدسخت، 15 سال پرانے کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری۔
رامپور (آر کےبیورو) سابق کابینی وزیر اور ایس پی کے قدآور لیڈر اعظم خاں کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں۔ ان پر ایک نیا شکنجہ کس گیا ہے۔ اے سی جے ایم کورٹ نے 15 سال پرانے کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے 30 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ معاملہ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے سے متعلق ہے۔

2 اپریل 2007 کو اعظم خاں نے حسینی محلے والے راستے پرایس پی امیدوار کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ الزام ہے کہ اس وقت اعظم خاں نے انتہائی اشتعال انگیز تقریر کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ سی ڈی دیکھنے کے بعد ضلع کے اعلیٰ افسران نے اس وقت کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے رسول پور تھانے میں 4 اپریل کو مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے کیس کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی تھی۔


 
اعظم خاں نے گرفتاری کے معاملے میں ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ یہ معاملہ اے سی جے ایم (ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ) امبریش ترپاٹھی کی عدالت میں چل رہا تھا۔ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے وکیل کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

اے سی جے ایم ترپاٹھی نے حکم امتناعی کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق کابینہ وزیر محمد اعظم خاں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس انہیں 30 اپریل تک عدالت میں پیش کرے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر