Latest News

سابق ایم پی عتیق احمد کا چھوٹا بیٹا علی بھی پولیس کے نشانے پر، انکاونٹر میں مارا گیا تو پولیس کو 2 لاکھ انعام کی رقم ملے گی۔

سابق ایم پی عتیق احمد کا چھوٹا بیٹا علی بھی پولیس کے نشانے پر، انکاونٹر میں مارا گیا تو پولیس کو 2 لاکھ انعام کی رقم ملے گی۔
لکھنؤ: پریاگ راج، ایک بارسابق ایم پی باہوبلی عتیق احمد کا ایک سکہ چلتا تھا۔ لیکن اب گویا اس کے خاندان کی پریشانیاں کم نہیں ہو رہی ہیں مسلسل ایک بعد دیگر اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ حکومت نے باہوبلی عتیق احمد کے پورے خاندان کے بیشتر افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے ان پر انعام بھی رکھا ہے۔
حالانکہ پہلے ہی عتیق احمد اور ان کا بھائی اشرف جیل میں ہیں۔ تو بڑا بیٹا مفرورہے۔ اب ان کا چھوٹا بیٹا علی بھی پولیس کے نشانے پر ہے۔ ۔ علی پر مبینہ طور پر پراپرٹی ڈیلر ذیشان عرف جانو پر قاتلانہ حملے اور 5 کروڑ بھتہ مانگنے کا الزام ہے۔ وہ 3 ماہ سے مفرور ہے
پریاگ راج پولیس نے مفرور علی پر انعام کی رقم 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی ہے۔ دراصل علی بھتہ مانگنے کے کیس میں مطلوب ہے۔
اس وقت باہوبلی عتیق احمد گجرات کی سابرمتی جیل میں بند ہیں۔ چھوٹے بیٹے پر بلڈر سے 5 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کا الزام تھا۔ جس میں علی واقعہ کے بعد سے مفرور ہے۔ اسی معاملے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ ذیشان نے علی پر بھتہ خوری اور مارپیٹ کا الزام لگایا تھا۔
ایس ایس پی پریاگ راج نے مافیا عتیق احمد کے مفرور بیٹوں علی اور عمر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایس ایس سی پریاگ راج اجے کمار نے کہا کہ علی کی انعامی رقم 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ٹیم گرفتار کرے گی یا انکاؤنٹر کرے گی، انہیں انعام کی رقم دی جائے گی۔ ساتھ ہی عتیق کے بڑے بیٹے عمر احمد پر انعام کی رقم بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مافیا عتیق احمدکےچھوٹے بیٹے علی عتیق احمد 5 کروڑ بھتہ خوری اور اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور ہے۔ اس معاملے میں عتیق احمد کے رشتہ دار ذیشان نے علی اور اس کے حواریوں پر 31 دسمبر کو تھانہ کریلی میں پلاٹ میں توڑ پھوڑ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور 5 کروڑ بھتہ طلب کرنے کا مبینہ طور پر الزام لگایا تھا۔ ذیشان کے الزام کے مطابق علی نے اپنے والد عتیق احمد کو بھی ملا تھا جو احمد آباد گجرات میں مقیم تھے
وقوعہ کے وقت عتیق کے کارندوں کچولی اور اسد کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، جو اسی دن دیہاڑے حملے کی اطلاع پر پہنچ گئے۔ کیس میں علی اور دیگر ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی تھی۔ جسے عدالت نے سماعت کے بعد مسترد کر دیا۔ اس کیس میں علی عتیق احمد کے علاوہ دیگر ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ تاہم علی عتیق احمد تاحال مفرور ہے۔ علی عطا کی گرفتاری کے لیے پولیس اور ایس ٹی ایف نے پرتاپ گڑھ کوشامبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے لیکن وہ پہلے ہی فرار ہو گیا۔ پولیس علی کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
پولیس نے 3 سال قبل دیوریا جیل میں پراپرٹی ڈیلر موہت کے ساتھ مارپیٹ کیس کے ملزم عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر پر انعام کی رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ کر دی ہے۔عمر پر دو لاکھ کی انعامی رقم ہے پراپرٹی ڈیلر موہت کے مطابق عمر ہی اسے یرغمال بنا کر دیوریا جیل لے گیا۔ جہاں اسے مارا پیٹا گیا۔ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سے عمر مفرور ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر