Latest News

دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل فائنل، ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں خریدا ٹوئٹر۔

دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل فائنل، ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں خریدا ٹوئٹر۔
دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل فائنل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔ 
برطانوی خبررساں ایجسنی رائٹرز کے مطابق ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان پیر کے روز 44 ارب ڈالرز نقدرقم میں معاہدے طے پاگیا ہے جس کے بعد اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کنٹرول دنیا کے امیر ترین شخص تک منتقل ہوجائے گا۔
 ایلون مسک نے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس پیشکش پر بات چیت گزشتہ ہفتے تک غیر یقینی دکھائی دی لیکن پھر ہفتے کے آخر میں مسک نے ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کو اپنی پیشکش کی مالیاتی تفصیلات کے ساتھ آمادہ کیا جس کے بعد معاہدے میں تیزی آئی۔
بعد ازاں دباؤ کا شکار ٹوئٹر نے کمپنی کو مجوزہ 54.20 ڈالرز فی حصص کی قیمت پرفروخت کرنے کے لیے ایلون مسک کے ساتھ بات چیت شروع کی اور پیر کے روز یہ ڈیل فائنل ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق اس خبر کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر