Latest News

دیوبند میں گوشت تاجروں نے دوسرے دن بھی رکھی ہڑتال،bگوشت کے شائقین روزہ داروں کو سخت پریشانی، چکن کی دکانوں پر بھیڑ۔

دیوبند میں گوشت تاجروں نے دوسرے دن بھی رکھی ہڑتال گوشت کے شائقین روزہ داروں کو سخت پریشانی، چکن کی دکانوں پر بھیڑ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
گوشت تاجروں کے ذریعہ گوشت کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی اور کسی بھی گوشت تاجر نے اپنی دکان نہیں کھولی،جس کے سبب رمضان المبارک میں گوشت کے شائقین افراد کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا،وہیں چکن کی دکانوں پر روزہ دارں کی بھیڑ نظر آئی۔واضح رہے کہ دیوبند میں گوشت تاجروں اور لیڈروں کے درمیان آپسی رسہ کشی یہاں تک پہنچ گئی کہ دیوبند کے تاجروں نے گوشت کی ہڑتال کردی ہے اور یہاں کے گوشت تاجروں نے آج دوسرے دن بھی اپنی دکانیں بند رکھ کر الزام لگایا کہ حال میں سماجوادی پارٹی چھوڑ نے والا سکندر گوڑ ان سے غیر قانونی طور پر وصولی کرنا چاہتا اور پیسہ نہ دینے پر ان کی دکانوں پر بلڈوزر چلوانے کی دھمکی دیتاہے،گوشت تاجروں نے اس معاملہ کو لیکر کوتوالی میں تحریر د ے کر سکندر علی کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی او رکہاکہ اگر سکندر علی کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنی ہڑتال کو بدستور جاری رکھیں گے،ان کا کہناہے کہ وہ لائسنس کے ساتھ گوشت فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ڈرایا دھمکایا جارہاہے۔ 
ادھر سکندر علی نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی سازش بتاتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر غیر قانونی طور پرو صولی کررہے ہیں اور پولیس کے ساتھ مل کر گوشت تاجروں کا استحصال کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ شہر کے گوشت تاجروں پر فیکٹری سے گوشت لاکر فروخت کرنے کا اختیا ہے اور انہیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے،لائسنس والے تاجر فیکٹری سے گوشت لاکر فروخت کریں لیکن شہر میں سماجوادی پارٹی کے ذریعہ نیتاؤں ک ذریعہ گوشت تاجروں سے ہر مہینہ لاکھوں روپیہ لیکر کرائی جارہی گوشت کی غیر قانونی طورپر کٹائی نہیں ہونے دی جائیگی۔ 
معاملہ مسلسل طول پکڑرہاہے جس ک سبب آج دوسرے دن بھی شہر بھر میں گوشت کی دکانیں بند رہیں اور رزہ داروں و گوشت کے شائقین کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ وہیں چکن کی دکانوں پر کافی بھیڑ دیکھی،جہاں لوگ دوسو روپیہ سے دوسو بیس روپیہ تک چکن میٹ خریدتے ہوئے نظر آئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر