Latest News

صدقۃالفطر آٹے سے 50روپے، جو سے200روپے، چھوہارے، کھجورسے850روپے، کشمش سے 980روپے اور پنیر سے735روپے ادا کریں۔


صدقۃالفطر آٹے سے 50روپے، جو سے200روپے، چھوہارے، کھجورسے850روپے، کشمش سے 980روپے اور پنیر سے735روپے ادا کریں۔
اہل ثروت کشمش وکھجور سے صدقہ الفطر ادا کرنے کا مزاج بنائیں:مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی

کانپور:۔ حضور رحمۃ للعالمین خاتم النبین حضرت محمد عربی ﷺ نے صدقہ الفطر کے فائدے بتلاتے ہوئے فرمایا کہ یہ روزوں کی کوتاہی کو پورا کرتا اور مساکین کی مدد ہے۔ صدقہ الفطر کیلئے آٹا گیہوں،جو،کھجور چھوہارہ،کشمش اور پنیر معیار ہیں یہ چیزیں یا ان کی رقم دینے سے صدقہ فطر ادا ہوتا ہے صدقہ الفطر اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے گیہوں،آٹے سے پونے دو سیر یعنی ایک کلو چھ سو تینتس گرام اور جو،چھوہارہ کھجور اور کشمش سے سواتین سیر یعنی تین کلو دو سوچھاچھٹھ گرام، پنیر سے ساڑھے تین سیر یعنی تین کلو دو سو چھیاسٹھ گرام یا ان کی رقم دینا ہر صاحب نصاب پر واجب ہے۔ بیوی اپنا صدقہ الفطر خود نکالے گی لیکن اگر شوہر اس کی طرف سے نکال دے تو ادا ہو جائے گا۔ جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے علماء ومفتیان کرام سے مشورہ کے بعد اس کااعلان کرتے ہوئے بتلایا کہ موجودہ درمیانی رقم کے اعتبار سے آٹے سے 50روپئے،جو60روپے کے اعتبار سے200روپئے،چھوہارے،کھجور سے300روپے فی کلو کے حساب سے 980روپئے اور کشمش سے 300 روپے فی کلو کے اعتبار سے 980 روپئے، پنیر سے 280روپے فی کلو کے اعتبار سے 920روپے صدقہ فطر ہوتے ہیں۔ جواس سے بہتر رقم کی کھجور، کشمش استعمال کرتے ہیں وہ اس اعتبار سے جوڑ لیں۔مولانا عبد اللہ قاسمی نے اہل ثروت و مالداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے روزہ کو قیمتی بنانے کے ساتھ غریبوں و مساکین کا خاص خیال رکھتے ہوئے چھوہارہ، کھجوراور کشمش سے صدقہ فطر ادا کریں۔ مولانا نے خلیفہ چہارم داماد پیغمبر سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حوالہ سے بتلایا کہ حضرت علیؓ نے اپنے زمانے میں اہل ثروت کو اس پر متوجہ کیا تھا۔ مولانا نے واضح کیا کہ آٹے و گیہوں سے 50روپئے سے بھی صدقہ فطر بلاکسی نقص کے ادا ہو جائے گا۔ لیکن جب ہمارا مزاج دنیاوی زندگی میں اعلیٰ کوالٹی کی پسند کا ہے اور لباس،مکان وسواریوں اور گاڑیوں میں ہم عمدہ پسند کرتے ہیں توآخرت کے ثواب اور مساکین کے تعاون اور اپنے رب کو راضی و خوش کرنے کیلئے صدقہ فطر و دیگر شرعی معاملات میں کام چلانے کا مزاج کیو ں رکھتے ہیں؟ اس لئے ہمیں خصوصاً اہل ثروت کو یہاں اعلیٰ کو پسند کا مزاج بنانا چاہئے۔البتہ جو حضرات صاحب نصاب ہیں لیکن مالی پوزیشن بہت مضبوط نہیں ہے وہ صدقہ الفطر کی ادنیٰ مقدارجو 50روپے ہے اس پر اکتفا کریں تو ان کیلئے کوئی حرج نہیں اور متوسط درجہ کے لوگ متوسط مقدار منتخب کر لیں تو بہتر ہے، بہرحال کوئی محروم نہ رہے۔ یہ تینوں طرح کی مقداریں صدقہ الفطر کی احادیث مبارکہ سے ثابت ہیں، کسی پر بھی عمل کریں گے تو کافی ہوگا انشاء اللہ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر