Latest News

لاؤڈ اسپیکر ہنگامہ: نوئیڈامیں 600 مندروں اور 265 مسجدوں کو نوٹس۔

لاؤڈ اسپیکر ہنگامہ: نوئیڈامیں 600 مندروں اور 265 مسجدوں کو نوٹس۔
نوئیڈا :(ایجنسی) لاؤڈ اسپیکر پرجاری ہنگامہ اور سی ایم یوگی کے حکم کے بعد پولیس نے نوئیڈا میں 602 مندروں اور 265 مساجد کو نوٹس جاری کیا ہے۔ پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی ہدایات کے بعد پولیس افسران نے مندروں، مساجد کا دورہ کیا۔ بتا دیں کہ کمشنر آف پولیس کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ہدایات میں انہوں نے لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے متعلق جاری ہدایات پر ہر صورت عمل کرنے کو کہا ہے۔
گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ نے کارروائی شروع کرتے ہوئے621 مندروں میں سے 602 مندروں، 268 میں سے 265 مساجد اور 16 دیگر مذہبی مقامات کے مذہبی رہنماؤں اور کمیٹی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ یہ تنبیہ بھی دی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے صوتی آلودگی سے متعلق ہدایات پر عمل کیاجائے ۔ تیز آواز میں لاؤڈ اسپیکر یا ڈی جے بجایا تو کارروائی کی جائے گی ۔ نوئیڈا پولیس نے 217 بارت گھروں، 182 میں سے 175 ڈی جے آپریٹرز کو نوٹس جاری کیا ہے اور اونچی آواز میں میوزک نہ چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جس جگہ پر موسیقی چل رہی ہو وہاں سے باہر کوئی آواز نہیں سنی جانی چاہیے۔

حلف نامہ دینا ہو گا
اب نوئیڈا میں مذہبی جلوس یا شوبھا یاترا نکالنے سے پہلے حلف نامہ بھی دینا ہوگا۔ جس میں منتظمین واضح کریں گے کہ پروگرام میں کوئی اشتعال انگیز تقریر یا پرتشدد مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور اگر ایسا ہوا تو ان کے خلاف قواعد کے مطابق مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔
بتاتے دیں کہ لاؤڈ اسپیکر کو لے کر اتر پردیش میں ہنگامہ آرائیہے۔ یوگی حکومت نے اس معاملے میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔ یوگی حکومت کی جانب سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر تو بجایا جا سکتا ہے لیکن اس کی آواز بلند نہیں ہونی چاہیے۔

یوپی حکومت نے یہ ہدایات جاری کی ہیں
یوپی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق، مائیک اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ساؤنڈ سسٹم کی آواز مذہبی احاطے سے باہر نہ جائے۔ دوسرے لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی جگہوں پر مائیک لگانے کی اجازت نہ دی جائے۔ بغیر اجازت کوئی شوبھا یاترا یا مذہبی جلوس نہ نکالا جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجازت دینے سے پہلے منتظم سے امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے حوالے سے حلف نامہ لیا جائے۔ اجازت صرف ان مذہبی جلوسوں کو دی جائے جو روایتی ہوں۔ نئی تقریبات کی غیر ضروری اجازت نہ دی جائے۔
مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی یوگی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یوگی کے اس حکم کا اپوزیشن بھی خیر مقدم کر رہا ہے۔ رام نومی اور ہنومان جینتی پر دیگر ریاستوں میں تشدد کی خبروں کے بعد یوگی حکومت آنے والے تہواروں کو لے کر کوئی لاپروائی نہیں برتنا چاہتی ہے۔ لا ءاینڈ آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے سی ایم یوگی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائزہ میٹنگ کی تھی۔ اس دوران ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
تھانہ انچارج سے لے کر اے ڈی جی تک کو اپنے اپنے علاقوں کے مذہبی رہنماؤں، سماج کے دیگر نامور لوگوں سے 24 گھنٹے کے اندر رابطہ کرنے کے احکامات دیے گئے۔ پولیس اہلکاروں کو اپنے علاقے میں رہنے اور رات وہیں قیام کرنے کو کہا گیا ہے۔ تمام پولیس افسران کی چھٹیاں 4 مئی تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ چھٹی پر جانے والوں کو 24 گھنٹے میں واپس آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی بات ہوئی ہے۔ ڈرونز سے نگرانی کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو ہر روز گشت کا حکم دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر