اذان پر بحث کے درمیان یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کیا ایسا کام، سوشل میڈیا پر ہو رہی جم کر تعریف۔
لکھنؤ: ایک طرف جہاں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے جیسے متنازعہ بیانات دیئے جا رہے ہیں وہیں یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے اذان کے دوران تقریر روک کر ایسا کام کر دیا ہے جس کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ اذان کو لے کر تنازعہ کے درمیان لوگ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے برجیش پاٹھک کے اس کام کی تعریف کر رہے ہیں۔
یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اذان کی آواز سن کر اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دیتے ہیں، یہ ویڈیو اب سرخیوں میں آ گیا ہے۔ کئی ریاستوں میں جہاں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کو لے کر بحث جاری ہے، وہیں یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اذان کی آواز سن کر اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دیتے ہیں۔ جب تک اذان نہیں ہوئی انہوں نے اپنی تقریر دوبارہ شروع نہیں کی۔
برجیش پاٹھک کا یہ ویڈیو بدھ کی شام کا ہے جب ڈپٹی سی ایم بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کے لیے لکھنؤ کے گومتی نگر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بابا صاحب کی تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھائی اور پھر لوگوں سے خطاب کیا۔
برجیش پاٹھک کا ویڈیو بنانے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں بہت اچھا اقدام دیکھنے میں آرہا ہے، برجیش پاٹھک جی، وہاں اذان ہوئی، جسے سن کر انہوں نے اپنی تقریر روک دی، جس سے اچھا پیغام جاتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ممبئی سمیت ملک کے کئی حصوں میں ان دنوں اذان اور ہنومان چالیسہ کو لے کر ہنگامہ ہے۔
0 Comments