ساتھیوں نے ہی کیا دسویں جماعت کے طالبعلم کا قتل، پولیس نے تین طلبہ کو کیا گرفتار، متوفی کے اہل خانہ میں کہرام۔
ایک دن قبل آپس کے معمول جھگڑے کے سبب دسویں جماعت کے طالب علم کو اس کے ساتھیوں کے ہی ذریعہ گولی مار کرہلاک کردیئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے جمعرات کے روز تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے پاس سے ناجائز اسلحہ،موٹر سائیکل اور اسکوٹی برآمد کرلی ہے۔ واضح رہے کہ طالب علم کی لاش گزشتہ روز دہلی سہارنپور ہائی وے پر مدر لینڈ پبلک اسکول کے قریب سے ملی۔جس کے بعد مسلسل پولیس ملزمان کی گرفتاری میں لگی ہوئی تھی دوسری جانب طالب علم کے قتل سے اہل خانہ میں کہرام مچا ہواہے،طالب علم اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔رام پور منیہاران کے محلہ کائستھ کے رہنے والے جتیندر عرف بلو کا بیٹا ونش کمار (16) گوچر ایگریکلچر انٹر کالج میں 10ویں کا طالب علم تھا۔ بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے وہ کالج جانے کا کہہ کر گھر سے نکلا، لیکن وہاں نہیں پہنچا۔ ونش کی لاش دوپہر کو مدر لینڈ اسکول کے پاس پڑی ہوئی ملی۔ حملہ آوروں نے ونش کی گردن پر گولی مار کر لاش نجی اسکول کے قریب پھینک دی تھی۔ اطلاع پر پولیس نے آس پاس کے لوگوں سے بات کی جس میں کچھ سراغ بھی پولیس کے ہاتھ لگے۔ دوسری جانب پولیس نے مقتول کے چچا کی شکایت پر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مسلسل ملزموں کی تلاش میں تھی،طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پورے معاملہ تک پہنچنے میں پولیس کو کافی مدد ملی، پولیس کے مطابق طلبہ کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ساتھی طالبعلموں نے ونش کا قتل کردیاہے، تمام ملزمان کی عمر 16/ سے اٹھارہ سال ہے،سبھی تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے، پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے،جلدی پورے واقعہ کا انکشاف کیا جائیگا۔متوفی طالب علم دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ باپ کھیتی باڑی کرتا ہے۔ اکلوتے بیٹے کے قتل کے بعد خاندان میں کہرام مچ گیا اور سب کا رو رو کر برا حال ہے۔ گھر والوں کی حالت خراب ہے۔ ایم ایل اے دیویندر نم بھی متوفی کے گھر پہنچے۔ انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
0 Comments