امریکہ: نیویارک کے بروکلین میں زبردست حملہ، سب وے اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ۔
امریکی شہر بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر بڑا حملہ ہوا ہے جہاں نقاب پوش حملہ آوروں نے متعدد افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس واقعہ سے اسٹیشن پر سنسنی پھیل گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیویارک کے اس سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیو یارک سٹی پولیس کمشنر کیچنٹ سیول نے کہا کہ بروکلین سب وے شوٹنگ کیس کی فی الحال دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی زندگیوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔ 16 زخمیوں میں سے 10 کو گولیاں لگی ہیں۔ پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہےلیکن مستحکم ہے۔ اس معاملے میں مشتبہ سیاہ فام آدمی ابھی تک مفرور ہے، جس نے سبز تعمیراتی بنیان اور ہوڈی پہن رکھی ہے۔
نیویارک پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا،8:27 پر، پولیس کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے سب وے پر فائرنگ کی اطلاع دی، اسے روک دیا گیا ہے۔ کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
لوگوں کی طرف سے ٹویٹ کی گئی تصاویر میں میٹرو میں مسافروں کے خون سے بھیگے ہوئے کپڑے دکھائی دے رہے ہیں، جو ان کی پیٹھ پر پڑے ہیں۔ بعض دیگر اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حملے کی جگہ سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔ یہ واقعہ صبح کے مصروف ترین وقت میں پیش آیا۔
نیویارک پولیس ڈپو (NYPD) نے ٹویٹ کیا، ’’تحقیقات کی وجہ سے بروکلین میں 36 ویں اسٹریٹ اور فورتھ ایونیو والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔‘‘ ایک ٹویٹر صارف نے سب وے کی ویڈیو ٹویٹ کی جہاں شوٹنگ ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے، وہاں کچھ جلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
انتظامیہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا یہ دہشت گردانہ حملہ تھا یا نہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر میں بروکلین سب وے میں سب وے کوچ کے فرش پر خون دیکھا جا سکتا ہے۔ بہت سے ٹویٹر صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ NY1 کے مطابق، مشتبہ شخص نے تعمیراتی کارکن کی وردی پہن رکھی تھی اور گیس ماسک پہنا ہوا تھا۔
0 Comments