Latest News

زکوٰۃ مذہب اسلام کا اہم فریضہ، زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے لئے اللہ کی سخت وعید ہے: مولانا ابراہیم قاسمی۔

زکوٰۃ مذہب اسلام کا اہم فریضہ، زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے لئے اللہ کی سخت وعید ہے: مولانا ابراہیم قاسمی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
زکوۃ کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے جامعہ قاسمیہ دارلتعلیم والصنعہ دیوبند کے مہتمم مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے کہا کہ مذہب اسلام میں زکوۃ فرض ہے، زکوۃ امت مسلمہ کے با حیثیت اور صاحب نصاب افراد پر فرض ہے،زکوۃ دینے کے لئے یہ ضروری ہے کہ زکوۃ دینے والا بالغ ہوحالانکہ نابالغ بچوں کی ملکیت میں کتنا ہی مال کیوں نہ ہو لیکن اس پر یا اس کے سرپرستوں پر کوئی زکوۃ واجب نہیں ہے۔اسی طرح زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ زکوۃ دینے والا عاقل ہوکیونکہ مجنوں پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔اسی طرح غلام پر بھی زکوۃ واجب نہیں ہے لیکن اگر کسی کے پاس مال بقدر نصاب ہو تو اس پر زکوۃ واجب ہے۔
مولانا ابراہیم قاسمی نے زکوٰۃ کی فرضیت اور اہمیت وفضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی پانچ بنیادیں ہیں جن میں سے ایک زکوۃ ہے۔انہوں نے بتایا کہ زکوۃ کے لغوی معنیٰ پاکیزگی اور اضافہ ہے جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ زکوۃ نکالنے سے انسان کا مال پاک ہوجاتا ہے اور دوسرے مفہوم کے اعتبارسے زکوۃ ادا کرنے پر اجر وثواب میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مال میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے آٹھ قسم کے لوگوں کو زکوۃ کا مستحق قرار دیا ہے۔جن میں فقیر،مسکین،مسافر،مقروض وغیرہ کو زکوۃ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زکوۃ ادا نہ کرنے والوں کے لئے اللہ کی سخت وعید ہے۔

مولانا ابراہیم قاسمی نے بتایا کہ جس شخص کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا ان کی قیمت کے بقدر نقد رقم یا تجارت کا سامان ہو تو ایسے شخص پر زکوۃ کی ادائیگی واجب ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سونا چاندی یا نقدر قم کا چالیسواں حصہ زکوۃ کے طور پر نکالنا ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر