Latest News

جمعیت علماء ہند کے ذمہ دارن کا فساد زدہ کھرگون کا دورہ، نقصان کا جائزہ لیکر ہرممکن مالی و قانونی امداد کی یقین دہانی، مرحوم کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی امداد۔

جمعیت علماء ہند کے ذمہ دارن کا فساد زدہ کھرگون کا دورہ، نقصان کا جائزہ لیکر ہرممکن مالی و قانونی امداد کی یقین دہانی، مرحوم کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی امداد۔
بھوپال : مولانا سید ارشد مدنی صدر جمیعۃعلماء ہند کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند کا ایک وفد مولانا مفتی سید معصوم ثاقب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند کی قیادت میں مولانا مفتی محمد احمد خان صدر جمیعۃعلماء مدھیہ پردیش کی ہدایت مطابق جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے ذمہ داران کے ہمراہ 27 اپریل 2022 کو کھرگون پہونچا، جہاں حافظ چاند محمد سراجی صدر جمعیت علماء کھرگون کے مکان پر صبح 09:30 بجے مولانا مفتی سید معصوم ثاقب قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء ہند کی زیر صدارت جمعیت علماء کھرگون کا ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوران فساد جمعیت علماء کھرگون کی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ 
ناظم عمومی جمعیت علماء ہند نے صدر جمیعۃ علماء ہند کی جانب سے ضروری ہدایات سب کے سامنے رکھیں، اور ایسے حالات میں مرحلہ وار کام کرنے کا طریقہ سمجھایا، تمام خدام جمعیت نے ان ہدایات پر عمل درآمد کرنے کا وعدہ کیا، مشورے کے بعد وفد متاثرہ مقامات کے مشاہدے اور معائنے کے لئے روانہ ہوا اور سب سے پہلے یہ وفد کھرگون کے ایس پی صاحب سے ملا، انہوں نے وفد کا استقبال کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس کے بعد وفد مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے شہید ادریس عرف صدام کی قبر پر جاکر فاتحہ خانی کی اور ان کے گھر پہونچ کر تعزیت کی، مولانا سید ارشد مدنی صدر جمیعۃعلماء ہند کی جانب سے مرحوم صدام کی زوجہ مسکان خان کو چار لاکھ روپیےاور والدہ ممتاز خان کو ایک لاکھ روپیے یعنی کل پانچ لاکھ روپے سے ان کی امداد کی گئی۔
 واضح ہو کہ جمعیۃ علماء کھرگون کئی دنوں سے بلا تفریق مذہب کے امداد تقسیم کر رہی ہے، اور متاثرین کی قانونی چارہ جوئی بھی کر رہی ہے، وفد نےتمام جگہوں پر جاکر متاثرین سے ملاقات کی، نقصان زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ جمعیت علماء ہر مظلوم کے ساتھ بلا تفریق و مذہب کھڑی ہے، اور سب سے امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل کی۔
 لوگوں نے اپنے اپنے حالات سنائے اور اپنی ضروریات وفد کے سامنے رکھیں، تمام نقصان کی تلافی اور حالات سازگار ہونے کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ سروے کی تمام تفصیلات دہلی مرکزی دفتر بھیج دی گئی ہیں۔ کام ابھی بھی جاری ہے۔ اور  مزید تفصیلات جاننے کے لئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ قائم كر سکتے ہیں:
  مولانا محمد اسحاق قاسمی رابطہ: 9993647089                              
مفتی شکیل احمد واجدی
رابطہ: 8839440723
جناب حافظ چاند محمد سراجی
رابطہ: 9826016558

 جمعیت علماءہند کے اس وفد میں مرکزی دفتر کی جانب سے مولانا مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیت علماء ہند، مولانا مفتی عبد الرازق قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء صوبہ دہلی، جناب الحاج صوفی مشتاق احمد ناظم جمعیت علماء دھولیہ اور صوبائی دفتر کی جانب سے مولانا محمد اسحاق خان قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء مدھیہ پردیش، جناب الحاج محی الدین (ببو بھائی) رکن عاملہ جمعیت علماء مدھیہ پردیش، مولانا شمس الدین صدر جمعیت علماء اندور، الحاج یوسف لالہ سکریٹری جمعیت علماء اندور، مولانا مختار احمد اندور، مولانا مفتی سراج الدین ربانی رکن مجلس منتظمہ جمعیت علماء مدھیہ پردیش اور مولانا محمد امین رکن مجلس منتظمہ جمعیت علماء مدھیہ پردیش شامل تھے۔ مقامی جمعیت علماء کے ذمہ داران الحاج حافظ چاند محمد سراجی (صدر جمعیت علماء کھرگون) جناب الطاف بھائی صدر جماعت اصلاح المسلمین، جناب مفتی محمد مصعب جیلانی (جنرل سیکرٹری کھرگون) مولانا محمد عمر اور ایڈوکیٹ شہزاد صاحبان سمیت دیگر حضرات نے سخت دھوپ میں وفد کی رہنمائی فرمائی، اللہ پاک ان کی محنتوں کو قبول فرمائے۔

(رپورٹ: مفتی شکیل احمد واجدی)

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر