Latest News

مسجد الحرام میں رمضان کی رونقیں لوٹیں، افطار کے دستر خوان پر سعودی قہوہ بھی پیش کیاجائے گا۔

مسجد الحرام میں رمضان کی رونقیں لوٹیں، افطار کے دستر خوان پر سعودی قہوہ بھی پیش کیاجائے گا۔
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتطامیہ نے کہا ہے کہ اس سال مسجد الحرام کے افطار دستر خوان پر زائرین کےلیے سعودی قہوہ شامل ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے 2 برس سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار دستر خوان پر پابندی لگی ہوئی تھی جو اس سال اٹھالی گئی ہے۔
الوطن اخبارکے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے افطار دستر خوان کے حوالے سے متعدد ضوابط جاری کیے ہیں،ان کے تحت افطار دستر خوان پر کھجوریں افطار کےلیے پیش کی جائیں گی لیکن ضروری ہوگا کہ ان کی گھٹلی نکلی ہوئی ہو۔ گھٹلی والی کھجور افطار دستر خوان پر پیش نہیں کی جا سکتی۔
چائے، روٹی اور دہی بھی افطار دستر خوان پر پیش کیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے پابندی لگائی ہے کہ افطار دستر خوانوں پر تشہیرکےلیے کا کوئی کام نہیں ہوگا۔ اشتہاری سٹیکرز اور لٹریچر یا کسی تنظیم یا تحریک کے تعارف کی بابت لٹریچر وغیرہ افطار دستر خوان پر کسی بھی شکل میں نہیں رکھا جا سکے گا۔
افطار دستر خوان وہی لوگ لگا سکیں گے جن کے پاس ان کے باقاعدہ اجازت نامے ہوں گے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ زم زم کے واٹر کولرز کی جگہیں تبدیل نہیں ہوں گی۔ افطار دستر خوان پر صرف پانی کی بوتلیں ہوں گی۔ زم زم کے کولر نہیں رکھے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر