Latest News

راہ دعوت وعزیمت (قسط ثانی)- حضرت مولانا کلیم صدیقی و حافظ ادریس قریشی کی چھ مہینوں کے بعد عدالت میں پیشی۔

راہ دعوت وعزیمت (قسط ثانی)- حضرت مولانا کلیم صدیقی و حافظ ادریس قریشی کی چھ مہینوں کے بعد عدالت میں پیشی۔
ایڈوکیٹ اسامہ ندوی
عدالت کے باہر کئی سارے حضرت کے چاہنے والے کھڑے تھے دونوں حضرات نے رک کرسب کو سلام کیا اور دور سے سب کی خیریت پوچھی،اب میں پولس اہلکار کی خوشامد کرنے لگا پلیزانہیں کھانا کھلانے کی اجازت دے دیں جس پرکچھ اہلکار راضی ہوگئے اور سری سے بات کرنے کو کہنے لگے لیکن ان کے دروغہ نے رعایت دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد میری اور اس کی بحث مباحثہ ہوگیا باہر آتے آتے اے ٹی ایس کے دو آفیسر بھی پیچھے پیچھے آ دھمکے اب کڑوا کریلا اور نیم پر چڑھ گیا مزید کڑوا ،دروغہ نے گاڑی کا گیٹ کھولا اور جلدی جلدی دونوں حضرات کو اندر بٹھا دیا اور باہر سے تالا لگا دیا میں نے اب پانی اور جوس دینے کی درخواست کری لیکن اے ٹی ایس والوں نے صاف منع کردیا گاڑی اسٹارٹ ہونےکی آواز کے ساتھ حضرت مولانا کی آواز آئی بیٹا اسامہ اے ٹی ایس والوں سے کھانا کھانے کی اجازت لے لو اس سے پہلے کے ان کا کوئی جواب آتا گاڑی روانہ ہوگئی اور ہماری کیفیت یہ تھی کہ دھرتی پھٹے اور اس میں ہم سما جائیں ،کلیجہ پھٹا جارہا تھا دل تڑپ رہا تھا کھانا اور سامان ہم ہاتھوں میں لئے کھڑے تھے ،ساتھ میں کھڑے اے ٹی ایس افسر سے میں نے کہا جناب انسانیت تو دنیا میں رہی نہیں دو دن کے بعد رمضان شروع ہوجائیں گے آپ کو کیا ملا بھوکاپیاسہ بھیج کر ان کا وہ ہی پرانا سیکوریٹی کا حوالہ دے کر بہانے بناتے ہوئے نظریں چرانے لگے۔

‎عدالت کے باہر نکلے اب میری کیفیت اور بری تھی میں تنہائی تلاش کر رہا تھا جہاں جاکر آنسوؤں کے طوفان کو نکال سکوں لیکن ڈاکٹر نور صاحب مظہر بھائی ،مولانا یونس اور افضل ندوی ،صابر ندوی سب کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی تھی سب کا دل رو رہا تھا روح تڑپ رہی تھی۔

‎نظروں کے سامنے بزرگوں کے باوقار چہرےاور کانوں میں ان کی آواز گونج رہی تھی جن کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ،انسانیت کو نظر انداز کرکے برا سلوک کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے سیکڑوں فون آئے یہ لمبی داستان کس کو سناتا،کئی اہم شخصیات نے پورے واقعے کو لکھنے کا حکم دیا ہے اس لئے سپردقرطاس کر رہا ہوں ،اللہ راہ دعوت وعزیمت میں اس صدی کے مجدد کو قبول فرمائے،اور ان قربانیوں کو ملک میں محبت و انسانیت کو پروان چڑھنے کا ذریعہ بنائے ۔اور ہم جیسے گناہگار کو خدمت کے لئے ثابت قدم رکھے،آمین

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر