Latest News

وزیر مملکت نے اچانک کیا میلہ کا معائنہ، افسران اور ملازمین کے نہ ملنے پر ظاہر کی ناراضگی، نظام میں بہتری کے لئے دی ضروری ہدایات۔

وزیر مملکت نے اچانک کیا میلہ کا معائنہ، افسران اور ملازمین کے نہ ملنے پر ظاہر کی ناراضگی، نظام میں بہتری کے لئے دی ضروری ہدایات۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
اترپردیش حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے اچانک بالا سندری دیوی میلہ کا معائنہ کیا اور وہاں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میونسپل بورڈ دیوبند کے افسران اور ملازمین کے موجود نہ ملنے پر وزیر مملکت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کی اور میلہ انتظامات کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے ہدایات دیں۔

تفصیل کے مطابق وزیر مملکت آج دوپہر اچانک میلہ احاطہ میں پہنچ گئے اور انہوں نے میلہ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں نظر آنے والی کمیوں پر نظر ڈالی۔بعد ازاں انہو ں نے میونسپل بورڈ کے افسران اور ملازمین کو طلب کیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔اس سے قبل وزیر مملکت کے اچانک میلہ احاطہ میں پہنچنے کیو جہ سے میونسپل بورڈ کے ذمہ داران و ملازمین میں افرا تفری کا عالم پیدا ہوگیا۔کنور برجیش سنگھ نے مندر احاطہ کے آس پاس صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور وہاں مزید صفائی ستھرائی کا نظام 24/گھنٹے بہتر بنائے رکھنے کے لئے حکم دیا۔
اسی درمیان وزیر مملکت نے میلہ کوتوالی پہنچ کر وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے ان کے لئے کئے جانے والے انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں اور میونسپل بورڈ کو ان کے لئے کھانے پینے اور ناشتہ وغیرہ کا انتظامات کرنے کی ذمہ داری سپرد کی۔کچھ لوگوں نے وزیر مملکت کو بتایا کہ اتنی شدید گرمی ہونے کے باوجود میلہ میں آنے والے عقیدتمندوں کے لئے پینے کا پانی کا کوئی نظم نہیں ہے جس کے بعد وزیر مملکت نے میونسپل بورڈ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 24/گھنٹے پینے کے پانی کا نظم رکھنا چاہئے اور میلہ میں آنے والے عقیدتمندوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم دیپک کمار،سی او درگا پرساد تیورای،کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا،ای او دھریندر کمار رائے،میلہ چیئرمین منوج سنگھل،وپن گرگ،رام موہن سینی،آنند ورما،پون دھیمان،محمد اکبر،وکاس چودھری اور دیگر کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر