Latest News

سعودی عرب میں نظر نہیں آیا شوال کا چاند، پیر کو ہوگی عرب ممالک میں عید الفطر۔

سعودی عرب میں نظر نہیں آیا شوال کا چاند، پیر کو ہوگی عرب ممالک میں عید الفطر۔
ریاض:  سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے عید الفطر دومئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔حریمین شریفین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شوال 1443 کا چاند نظر نہیں آیا، کل رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہو گا، اور عید الفطر 2 مئی 2022ء کو ہو گی۔
ادھر لیبیا میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔لیبیائی حکام کے مطابق یکم مئی کو آخری روزہ ہو گا اور دو مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔وہیں آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم مئی 2022ء کو رمضان المبارک کا آخری روزہ ہو گا اور عید الفطر دو مئی 2022ء بروز پیر کو منائی جائے گی۔مزید برآں سنگا پور میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پر عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ مسلمانوں کے لیے عید الفطر اہم مذہبی تہوار ہے جسے دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں۔ عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید مناتے ہیں۔ کسی بھی قمری ہجری مہینے کا آغاز مقامی مذہبی رہنماؤں کے چاند نظر آجانے کے فیصلے سے ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔ اسکے برعکس کچھ ممالک ایسے ہیں جو سعودی عرب کی پیروی کرتے ہیں۔ مسلمان کا عقیدہ ہے اسلام میں انہیں حکم دیا گیا ہے کہ رمضان کے آخری دن تک روزے رکھو اور عید کی نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرو۔
خیال رہے کہ ہندستان پاکستان میں 29 رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر