Latest News

افغانستان کی دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ، 10 افراد ہلاک۔

افغانستان کی دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ، 10 افراد ہلاک۔
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا کابل کے مغربی حصے کی خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا،دھماکے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مسجد کے سربراہ کا کہنا ہے کہا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ شخص مسجد میں آیا اور پھر خودکو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
کابل کے مرکز میں واقع ایمرجنسی اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 21 مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کو اب تک مجموعی طور پر کم از کم 30 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر