Latest News

میرٹھ میں ویج بریانی کی دکانوں پرسنگیت سوم سینا نے کیا حملہ، دس لوگوں پر معاملہ درج۔

میرٹھ میں ویج بریانی کی دکانوں پرسنگیت سوم سینا نے کیا حملہ، دس لوگوں پر معاملہ درج۔
میرٹھ :(ایجنسی) یوپی کے میرٹھ میں ہفتہ 2 اپریل کو نان ویج بریانی بیچنے کے شک میں ٹھیلے والے سے مار پیٹ کی گئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔ الزام سنگیت سوم سینا پر لگا ہے۔ اس کے بعد توڑ پھوڑ ،لوٹ پاٹ اور امن میں خلل ڈالنے کے معاملہ میں سنگیت سوم سینا کے یوپی سربراہ سچن کھٹک سمیت دس لوگوں پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

معاملہ میرٹھ کے سردھنا علاقے کا ہے، جہاں سنگیت سوم سینا کے حامیوں نے ہفتہ سے شروع ہونے والی نوراتری سے پہلے نان ویج کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سنگیت سوم سینا کا قیام بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم کے حامیوں نے کیا ہے۔


 
ایک ٹھلے والے نے الزام لگایا ہے کہ اسی سینا کے حامیوں نے سچن کھٹک کے ساتھ مل کر علاقے میں ویج بریانی فروخت کرنے والے تین ٹھیلے کو پلٹ دیا، وہاں توڑ پھوڑ کی، ساتھ ہی جمع کے گئے پیسےبھی لوٹ لئے۔ ان میں سے دو ٹھیلے پولیس تھانے کے باہر لگے تھے۔ اس کے بعد وہ سبھی فرار ہوگئے۔
میرٹھ دیہی ایس پی کیشو کمار نے بتایا کہ سنگیت سوم سینا کے صدر سچن کھٹک سمیت کل 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان کی تاریخ بھی نکالی جا رہی ہے اور اس معاملے میں غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر