Latest News

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کی الشریعہ ہیلپ لائن سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات۔

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کی الشریعہ ہیلپ لائن سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات۔
سوال:۔ میری والدہ شوگر کی مریض ہیں اور روزہ رکھنا ان کیلئے ممکن نہیں ہو پا رہا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ سردی کے روزے ہوتے تو ممکن تھا کہ میں روزہ رکھ لیتی مگر گرمی میں صبح سے ہی حالت خراب ہو رہی ہے؟کیا ان کیلئے یہ اجازت ہے کہ وہ گرمی کے روزے چھوڑ دیں اور سردی کا انتظار کریں؟ پھر اگر سردی میں روزے ممکن ہو جائیں تو ان روزوں کی قضا رکھ لیں اور اگر سردی میں ممکن نہ ہو تو پھر فدیہ ادا کریں؟ یا ان کو اس کی اجازت نہیں ہے اور ابھی ہی فدیہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب:۔ آپ کی والدہ ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتیں، البتہ سردی کے چھوٹے ایام میں روزہ رکھ سکتی ہیں، تو اُن کے لیے سردی کے ایام میں روزے کی قضاء ضروری ہے، ایسی صورت میں اُن کے لیے فدیہ دینا کافی نہیں ہوگا اور اگر آپ کی والدہ اتنی ضعیف ہوجائیں کہ وہ سردی کے چھوٹے دنوں میں بھی روزہ رکھنے پر قادر نہ ہوں اور بظاہر آئندہ بھی روزہ رکھنے کی استطاعت نہ ہو تو اس صورت میں وہ روزوں کے بدلے فدیہ دے سکتی ہیں،۔

سوال:۔ کیا تراویح عورتوں کے لئے بھی مسنون ہے؟
جواب:۔تراویح کی نماز عورتوں پر بھی سنت موکدہ ہے عورتیں اپنے گھروں میں تنہا تراویح کی نماز ادا کریں۔

سوال:۔روزہ کی حالت میں ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں زبان کے نیچے ایک کیپسول دو تین منٹ کیلئے رکھا جاتا ہے جس سے فوری طور پر بی پی کنٹرول ہوجاتا ہے اور پھر تھوک کر پھینک دیا جاتاہے۔ نہ اسکا کوئی جزء حلق میں جاتا ہے اور نہ کوئی ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے۔ تو اس سے روزہ میں کوئی خرابی آئیگی؟
جواب:۔احتیاط کے ساتھ اس گولی کو زبان کے نیچے رکھ لے، اور اس سے پیدا ہونے والے لعاب کو پیٹ میں لے جانے سے بچنے کا اہتمام کرے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

سوال:۔کیا روزہ کی حالت میں داڑھی کاٹنے سے روزہ پہ کوئی فرق پڑتا ہے؟
جواب:۔ داڑھی رکھنا واجب اور ایک مشت سے کم کتروانا یا کاٹنا گناہ کبیرہ اور حرام ہے۔ روزہ کی حالت میں گناہوں سے بچنا بھی ضروری ہے لہٰذا داڑھی کاٹنے سے روزہ مکروہ ہوجائے گا۔

الشریعہ ہیلپ لائن کے نمبرات
مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی 09450120937
مولانا خلیل احمد مظاہری 09889370978
مولانا مفتی عبد الرشید قاسمی 09984181490
مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی 09839848686
مولانا محمد انعام اللہ قاسمی 09935588996
مولانا محمد انیس خاں قاسمی 9936705786
مولانامفتی اسعد الدین قاسمی 8700016933
مولانا مفتی محمد عثمان قاسمی 8423779585
مولانامفتی عزیز الرحمن قاسمی 7860334030
مولانا مفتی سعد نور قاسمی 9721259870
مولانا مفتی محمد دانش قاسمی 9335899572
مولانا حفظ الرحمان قاسمی 8953747748
مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی 9696314272
مولانا مفتی مفتاح حسین قاسمی 9140596695
مولانا مفتی سعود مرشد قاسمی 7844048601
مولانا مفتی محمد واصف قاسمی 8859816832

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر