Latest News

ممتاز دینی درسگاہ الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور پر چلا یوگی سرکار کا بلڈوزر۔

ممتاز دینی درسگاہ الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور پر چلا یوگی سرکار کا بلڈوزر۔
مبارک پور ؍ اعظم گڑھ ( ایجنسی) یوگی حکومت کا بلڈوزراچانک اور خلاف توقع مرکزی دینی درسگاہ الجامعۃ الاشرفیہ میں پہنچ گیا اور اس نے جامعہ کیمپس میں 30 برس قدیم ٹیچر کالونی کو یہ کہتے ہوئے منہدم کرنا شروع کردیا کہ یہ سرکاری نالے کی زمین پر بنی ہوئی ہے ۔ اس کارروائی سے وہاں افرا تفری مچ گئی۔ بلڈوزر کے ساتھ تحصیل اہلکار اور پولیس فورس بھی تھی جبکہ ٹیچر کالونی بند تھی اور سبھی ٹیچر رمضان کی تعطیل پر اپنے اپنے گھر گئے ہوئے تھے ۔
راشٹریہ سہارا کی رپورٹ کے مطابق صرف ان کے لاکھوں کے سامان کالونی میں بند تھے ۔ اس کالونی کے الگ الگ فلیٹوں میں دو درجن سے زائد ٹیچر اپنے بال بچوں کے ساتھ پڑھائی کے ایام میں رہتے ہیں ۔ دو برس کی کورونا مہا ماری اور عام تعطیل کی وجہ سے سبھی طالب علم بھی غیرحاضر تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ذمہ داران بھی رمضان کے چندے کے سلسلے میں دوسرے شہروں کو گئے ہوئےتھے ۔ ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد جو بنارس میں تھے انہیں جب اس کارروائی کی خبرملی تو وہ حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے جب بذریعہ فون تفصیل افسران سے ایک دن کے لئے کارروائی روکنے کی گزارش کی تو ان کی بات ٹھکرا دی گئی اور ٹیچر کالونی بغل میں موجود ایک ملازم شمیم احمد عرف سونو کے فلیٹ کومنہدم کر دیا گیا اور اسے اپنے فلیٹ سے ساز وسامان نکالنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔
جامعہ کے نگراں ماسٹر فیاض احمد نے کچھ کہنے کی کوشش کی توانہیں بھی اور کنار کرتے ہوئے سبھی کو انہدامی مقام سے دور ہٹا دیا گیا، لیکن اس سے پہلے کہ بلڈوزر کا رخ درمنزلہ کالونی کی طرف ہوتا وہاں آ س پاس کے لوگ کافی تعداد میں جمع ہو گئے اور ان کے ذریعہ اجتماعی درخواست دینے کے بعد بڑی مشکل سے ذمہ دارروں کے آنے تک کارروائی روک دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر