Latest News

اعظم خاں کا سماجوادی وفد سے ملنے سے انکار۔

اعظم خاں کا سماجوادی وفد سے ملنے سے انکار۔
لکھنؤ :(ایجنسی) ایس پی کے قد آور لیڈر وایم ایل اے اور جیل میں بند اعظم خاں نے ایس پی کے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ اتوار کو ایس پی لیڈر روی داس مہروترا کی قیادت میں ایک وفد سیتا پور جیل پہنچا، لیکن اعظم خاں نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد روی داس مہروترا واپس آگئے۔ وہیں جیل سے واپسی کے بعد مہروترا نے اعظم خاں کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں محض افواہیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خاں ہمیشہ سے ایس پی لیڈر رہے ہیں اور رہیں گے۔ مہروترا نے کہا کہ اعظم خاں نے جیل میں رہتے ہوئے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت بھی گئے۔ ایسے میں ایس پی سے باہر جانے کی بات افواہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ وہیں، اعظم خاں کے ایس پی لیڈروں سے ملنے سے انکار کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر