Latest News

مسلم خواتین کے ریپ کی دھمکی دینے والےسادھو کو ملی ضمانت، کہا اپنے بیان پر ہوں قائم۔

مسلم خواتین کے ریپ کی دھمکی دینے والےسادھو کو ملی ضمانت، کہا اپنے بیان پر ہوں قائم۔
لکھنؤ :(ایجنسی)
مسلم خواتین کو عصمت دری کی دھمکی دینے والے سادھو کو ضمانت مل گئی۔ مہارشی لکشمن داس اُداسی آشرم کے بجرنگ منی داس پر مبینہ طور پر گالی گلوچ کا الزام ہے۔ اس نے یوپی کے سیتا پور میں مسلم خواتین کو ’ریپ کی دھمکیاں‘ دی تھیں۔ ڈسٹرکٹ جج سنجے کمار نے ہفتہ کو سادھو کو ضمانت دے دی۔ بجرنگ منی کو اتوار کی صبح ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا ۔
داس کو 13 اپریل کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب رام نریش نامی شخص نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ اپنی رہائی کے بعد سادھو بجرنگ منی نے کہا کہ وہ ایک ہزار بار جیل جانے اور متعدد حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ اپنے دھرم اور خواتین کا دفاع جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو کہا اس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ سیتا پور کے خیر آباد قصبے میں مہارشی شری لکشمن داس اُداسی آشرم کے مہنت داس نے 2 اپریل کو مبینہ طور پر مسلمانوں اور مسلم خواتین کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ اس کی ایک ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آئی۔
ایک مسجد کے باہر دی گئی تقریر کی دو منٹ کی ویڈیو میں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور ایک کمیونٹی کا حوالہ دینے کے لیے لفظ ’جہادی‘ کا استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اگر کسی ہندو لڑکی کو مسلم کمیونٹی کا کوئی فرد ہراساں کرے گا تو وہ خود ان کی عورتوں کی عصمت دری کرے گا۔ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ان کی معافی مانگنے کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دوسرا ایسا سادھو ہے جسے اس سنگین معاملے میں ضمانت ملی ہے۔ اس سے پہلے یتی نرسنگھانند کو بھی اسی طرح عدالت سے ضمانت ملی تھی۔ اس نے ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی تھی۔ ضمانت پر باہر آنے کے بعد اس نے دوبارہ گالی گلوچ کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر