Latest News

جرمن فٹبال لیگ میں پہلی بار مسلم فٹبالر کے روزہ کھولنے کیلئے روک دیا گیا میچ۔

جرمن فٹبال لیگ میں پہلی بار مسلم فٹبالر کے روزہ کھولنے کیلئے روک دیا گیا میچ۔
جرمن فٹبال لیگ(بنڈس لیگا) میں پہلی بار مسلم فٹبالر کے روزہ کھولنے کیلئے میچ روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ 6 اپریل بروز بدھ کو دیکھنے کو ملا جہاں معروف جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینز کے درمیان میچ جاری تھا کہ 65 ویں منٹ میں ریفری میتھیاس جولن بیک نے میز ٹیم کے کھلاڑی موسیٰ نیاکھاتے کو روزہ افطار کرانے کیلئے اچانک میچ روک دیا۔
اس دوران موسیٰ کو مینز ٹیم کے گول کیپر نے پانی یا جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے مسلم فٹبالر نے روزہ افطار کیا اور پھر میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق موسیٰ بنڈس لیگا کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک میچ میں روزہ افطار کیا۔ ریفری کی جانب سے اس بہترین اقدام پرمسلم فٹبالر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن نے ریفریز کو مسلم کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ روکنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں آگسبرگ نے مینز کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر