Latest News

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کی الشریعہ ہیلپ لائن سے پوچھے گئے رمضان سےمتعلق سوالات کے جوابات۔

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کی الشریعہ ہیلپ لائن سے پوچھے گئے رمضان سےمتعلق سوالات کے جوابات۔
سوال:۔ تراویح میں کیا نیت کرنا ضروری ہے تراویح میں نیت کیسے کی جائے؟
جواب:۔تراویح میں نیت ضروری ہے، کوئی بھی نماز ہوگی اس کے لئے نیت کرنا ضروری ہے لیکن تراویح چونکہ سنت نماز ہے لہذا مطلق نماز کی نیت بھی کافی ہے۔نیت میں کوئی لفظ زبان سے کہنا ضروری نہیں ہے بلکہ صرف دل میں نیت کر لی ہے تو وہ بھی صحیح ہے اور ہر دو رکعت پر نیت الگ الگ کرنا بھی ضروری نہیں شروع میں یہ نیت کافی ہے کہ میں بیس رکعات تراویح پڑھ رہا ہوں۔

سوال:۔ تراویح کی 18 رکعت پر بھول ہوگئی اس کو بیس سمجھ کر کے وتر پڑھ لی گئی بعد میں خیال آیا کہ تراویح اٹھارہ ہی رکعت پڑھی گئی ہیں تو پھروتر پڑھ لینے کے بعد چھوٹی ہوئی دو رکعت جماعت سے پڑھے یا اکیلے پڑھیں یا اب نہیں پڑھنا ہے؟
جواب:۔ بیس رکعت تراویح سنت مؤکدہ ہے لہٰذا دو رکعت جو رہ گئی اس کو وتر کے بعد اگر سب لوگ موجود ہیں تو جماعت سے ورنہ اکیلے اکیلے پڑھ لیں تا کہ بیس رکعات پوری ہو جائیں۔

سوال:۔سحری میں نہیں اٹھ سکے کے تو کیا روزہ رکھنا ضروری ہے؟
جواب:۔ روزہ رکھنا فرض ہے اس کے لیے سحری کرنا سنت ہے لیکن اگر کسی وجہ سے سحری نہیں کر سکے تو بھی روزہ چھوڑنا جائز نہیں ہے بغیر سحری کے بھی روزہ رکھنا ضروری ہے۔
سوال:۔دو رکعت تراویح میں نہیں بیٹھے بلکہ تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے اور اخیر میں سجدہ سہو کر لیا یا تو نماز ہوئی یا نہیں؟
جواب:۔ دو رکعت پہ بیٹھنا فرض تھا قاعدہ اخیرہ ہونے کی وجہ سے لہٰذا جب بغیر قعدہ اخیرہ کیے تیسری رکعت میں وہ کھڑے ہو گئے تو ان کو واپس آ جانا لازم تھا اب جب کہ وہ واپس نہیں ہوئے تو نماز فاسد ہو گئی تیسری رکعت پوری کرکے سجدہ سہوکر نے سے بھی نماز درست نہیں ہوگی یہ دو رکعتیں دوہرا نا ہوں گی۔

سوال:۔مجھے فجر کی نماز کے بعد قے ہو گئی تو میں روزہ رکھوں یا نہیں؟
جواب:۔قے ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس لئے آپ کا روزہ باقی ہے، آپ کو اسے پورا کرنا لازمی ہے۔

الشریعہ ہیلپ لائن کے نمبرات
مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی 09450120937
مولانا خلیل احمد مظاہری 09889370978
مولانا مفتی عبد الرشید قاسمی 09984181490
مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی 09839848686
مولانا محمد انعام اللہ قاسمی 09935588996
مولانا محمد انیس خاں قاسمی 9936705786
مولانامفتی اسعد الدین قاسمی 8700016933
مولانا مفتی محمد عثمان قاسمی 8423779585
مولانامفتی عزیز الرحمن قاسمی 7860334030
مولانا مفتی سعد نور قاسمی 9721259870
مولانا مفتی محمد دانش قاسمی 9335899572
مولانا حفظ الرحمان قاسمی 8953747748
مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی 9696314272
مولانا مفتی مفتاح حسین قاسمی 9140596695
مولانا مفتی سعود مرشد قاسمی 7844048601
 مولانا مفتی محمد واصف قاسمی 8859816832

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر