Latest News

پی ایم‌ مودی، سی ایم یوگی اور راہل گاندھی نے دی رمضان کی مبارک باد دی۔

پی ایم‌ مودی، سی ایم یوگی اور راہل گاندھی نے دی رمضان کی مبارک باد دی۔
نئی دہلی:(ایجنسی) رمضان کا مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ یہ مقدس مہینہ آپ کو غریبوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دے۔
پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ ’یہ مقدس مہینہ لوگوں کو غریبوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دے۔ اس سے ہمارے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے میں مزید اضافہ ہو۔
وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی رمضان کے آغاز پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ سی ایم یوگی نے اپنے پیغام میں رمضان کے مہینے میں مذہبی پروگراموں کا انعقاد کرنے کے دوران، کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا – رمضان کے مقدس دنوں میں نیک اعمال جیسے روزہ، انسانیت کی خدمت، ایشور کی بندگی جیسے نیک کاموں سے صبر، ضبط نفس، سادگی وغیرہ جیسے انسانی اور رواداری، جیسے اقدار کو فروغ ملتا ہے۔
بتادیں کہ ہفتہ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اسی لئے آج اتوار کو پہلا روزہ رکھا جارہا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرکے رمضان کے مہینے کے آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا- ’رمضان مبارک! دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے اچھی صحت، امن اور خوشحالی لائے۔‘

 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر