Latest News

اے ایم یو کے پروفیسر پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام، وجہ بتاؤنوٹس۔

اے ایم یو کے پروفیسر پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام، وجہ بتاؤنوٹس۔
علی گڑھ : (ایجنسی) علی گڑھ مسلم یونیورٹی کی جانب سے پروفیسر کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ ان پر کلاس کے دوران مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس الزام کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے ۔ ملزم پروفیسر کے خلاف جانچ بیٹھا دی گئی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جانچ کمیٹی کی تشکیل کرکے متعلہ پروفیسر سے 24 گھنٹے کے اندر جواب طلب کیا ہے ۔ دوسری طرف معاملہ بڑھنے کے بعد ڈاکٹر جتیندر کمار نے شرط کے بغیر معافی مانگ لی ہے ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے پروفیسر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ اس کی بنیاد پر کارروائی ہوئی ہے ۔ جانکاری کے مطابق فیکلٹی آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر جتیندر کمار ریپ کے افسانوی تناظر پر ایک سلائیڈ شو کے ذریعہ طلبہ کو پڑھا رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے جو تبصرہ کیا ، وہ طلبہ و مناسب نہیں لگا ۔ اس کے بعد طلبہ نے اے ایم یو انتظامیہ کے سامنے اس کی شکایت کی ، جس کے بعد کارروائی ہوئی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر کمار لیکچر کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی آف میڈیسن نے سخت مذمت کی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ڈاکٹر کمار نے طلبہ ، ملازمین اور عام لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے 24 گھنٹے کے اندر لگائے گئے الزما پر جواب مانگا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر کمار پر لگے الزامات کی جانچ کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے دو رکنی جانچ کمیٹی تشکیل کردی ہے ۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو کی سفارش پر اس کمیٹی کو تشکیل کیا گیا ہے ۔ یہ کمیٹی پورے معاملہ کی جانچ کرے گی اور اس معاملہ کو لے کر آگے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سفارش کرے گی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر