Latest News

مسجد مغیثی میں چھٹی شب میں قاری محمد اسجد جامعی نے نماز تراویح میں مکمل کیا قرآن کریم۔

مسجد مغیثی میں چھٹی شب میں قاری محمد اسجد جامعی نے نماز تراویح میں مکمل کیا قرآن کریم۔
سہارنپور:  رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں جگہ جگہ تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کا سلسلہ شروع ہو گیا اور حفاظ کرام اس عظیم سعادت سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں ملک میں حفاظت اور امن و امان کی سلامتی کے لئے دعائیہ مجلسیں بھی منعقد کی جارہی ہیں، اسی طرح جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور کی مسجد مغیثی میں بھی 6 شب میں نماز تراویح میں مکمل قرآن کے موقعہ پر ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی جس میں تقریبا 20 بستیوں کے سینکڑوں افراد شریک رہے جو روزانہ تراویح کی نماز پڑھنے دور دراز سے پابندی کے ساتھ آتے رہے ان کے علاوہ قرب و جوار و گھگھرولی بستی کے بھی کافی لوگ شریک ہؤے۔
مسجد مغیثی میں 6 روزہ نماز تراویح میں قرآن پاک پڑھنے کا اہتمام قاری محمد اسجد جامعی استاذ جامعہ رحمت نے کیااور قرآن سننے کی سعادت حافظ عبدالباطن مغیثی ابن مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کے حصہ میں آئی۔ اس مبارک موقعہ پر مولانا عبد الخالق مغیثی استاذ ناظم تعلیمات جامعہ رحمت نے مجلس میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو آدمی ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہے اور رمضان المبارک کی راتوں میں قیام کرتا ہے تو اس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج قرآن ہماری زندگیوں سے نکل گیا ہے،اسی لئے ہماری پریشانیاں اور مسائل بڑھتے جارہے ہیں، ہمیں اپنے مسائل میں قرآن کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور دیگر لوگوں کو بھی اسکی ترغیب دینی چاہیے تاکہ سب مسلمان قرآن کے ساتھ جڑجائیں، قرآن کو سیکھیں اور سکھائیں، سمجھیں اور سمجھائیں، عمل کریں اور عمل کروائیں،اسی سے ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں گے ان شاءاللہ۔ پھر انھوں وطن عزیز کے حق میں، بیماروں اور مریضوں کے جلد از جلد شفاپانے، عالم اسلام اور عامۃ المسلمین کے لئے خیر و عافیت اور مدارس و مساجد کی حفاظت کے لئے دعا کرائی اور انکے ان دعائیہ کلمات پر ہی اس مبارک اور نورانی مجلس کا اختتام ہوا۔
اس موقعہ پر مجلس میں قاری وسیم رحمتی، ماسٹر ارشاد،حافظ احکام رحمتی ، مولانا ابصار احمد رحمتی، حافظ مشکور رحمتی، چودھری ہاشم ، بھائ نوشاد، بھائ رضوان ،حاجی احسان وغیرہ موجود رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر