Latest News

تین مئی تک مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اترجائیں ورنہ…راج ٹھاکرے کی دھمکی۔

تین مئی تک مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اترجائیں ورنہ…راج ٹھاکرے کی دھمکی۔
ممبئی:(ایجنسی) مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نیا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک بار پھر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ گزشتہ روز تھانے میں منعقد ایک میٹنگ میں راج ٹھاکرے نے کہا کہ میں ریاستی حکومت کو واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں، میں اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، آپ جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔
دوسری جانب شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ہندوتوا کے مسائل اور راج ٹھاکرے کے بیان کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نے کہا،’بی جے پی نے انہیں (راج ٹھاکرے) کو چھوٹ دی ہے۔ ہمیں ہندوتوا کے بارے میں کچھ سکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوتوا شیوسینا کے خون میں ہے، شیو سینا کی رگوں میں بہتا ہے۔ جب بھی ہندوتوا پر حملہ ہوا ہے، اس وقت بی جے پی سامنے نہیں تھی لیکن ہم وہاں تھے، بالا صاحب ٹھاکرے تھے اور ادھو ٹھاکرے تھے۔
جن ستاکی خبر کے مطابق راج ٹھاکرے نے کہا کہ وہ کونسا مذہب ہے جو دوسرے مذاہب کو تکلیف دیتا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جائیں، تو پھر نظر کیوں نہیں آتا؟ صرف ووٹوں کے لیے خاموش ہیں۔ راج ٹھاکرے نے ریاستی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر 3 مئی تک مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ملک بھر میں مسجدوں کے سامنے ہنومان چالیسہ بجایا جائے گا، ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ 3 مئی کو عید بھی ہے۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہم محکمہ داخلہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم فسادات نہیں چاہتے۔ 3 مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیں، ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی سے ملک میں کامن سول کوڈ نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ اہوں نے اس ملک میں آبادی کنٹرول قانون کے نفاذ کی ضرورت بھی بتائی گئی۔ تھانے میٹنگ میں راج ٹھاکرے نے شرد پوار پر جم کر نشانہ لگایا۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار کہہ رہے ہیں کہ میں اپنا رول بدلتا ہوں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ میں نے کون سا رول کب بدلا؟
راج ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار اپنی میٹنگ میں کبھی شیواجی مہاراج کا نام نہیں لیتے۔ انہیں ڈر ہے کہ اگر شیواجی مہاراج کا نام لیا گیا تو مسلمانوں کا ووٹ نہیں ملے گا۔ اس لیے وہ شاہو، پھولے اور امبیڈکر کا نام لیتے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار (ناستک) ملحد ہیں۔ وہ مذہب کو نہیں مانتے اس لیے وہ ذات پات کی سیاست کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر