Latest News

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان پر جاری کی وضاحت، میڈیا پر بیان کو کانٹ چھانٹ کر غلط طریقہ سے پیش کرنے کا الزام۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان پر جاری کی وضاحت، میڈیا پر بیان کو کانٹ چھانٹ کر غلط طریقہ سے پیش کرنے کا الزام۔
دیوبند: عظیم علمی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ میڈیا اداروں پر اُنکے بیان کو غلط طریقہ سے کانٹ چھانٹ کر کے پیش کیا ہے، جس سے ماحول خراب ہو سکتا اس لئے ہمارا بیان پورا پڑھا اور سنا جائے اور اس میں کانٹ چھانٹ نہ کی جائے تا کہ غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
منگل کے روز اپنے وطن بنارس سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے وضاحتی بیان میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ ۱۵ اپریل ۲۰۲۲ء کو میں نے اپنے جمعہ کے بیان میں حالات حاضرہ پر بیان کرتے ہوئے ملک کے تشویشناک حالات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ جس میں مسلمانوں سے نیکی اور تقوی اختیار کرنے کے ساتھ اسلامی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پڑوسیوں اور برادران وطن کے ساتھ اچھے برتاؤ کی اپیل کی گئی، تا کہ نفرت کا جوز ہر ماحول میں گھولا جار ہا ہے اس کا توڑ ہو سکے۔ اس کے ساتھ میں نے امن وامان اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کے حق کے تحت اپنا دفاع کرنے کے سلسلے میں بات کی جس کے کچھ حصوں کو میڈیا نے کانٹ چھانٹ کر غلط طریقہ سے پیش کیا، جس سے غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ ہمارا بیان پورا پڑھا اور سنا جائے ، کانٹ چھانٹ نہ کی جائے تا کہ غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہم ہمیشہ ملک میں امن وامان اور بھائی چارہ کوفروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں اورایسے کسی بھی عمل کے خلاف ہیں جو آپس میں نفرت کا ماحول پیدا کرے؛ کیوں کہ یہ ملک کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ جولوگ اس وقت ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے اوپر روک لگائی جاۓ اوران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر