Latest News

یوپی کے غازی پور میں مسجد پر مذہبی نعرے کے ساتھ لہرایا گیا بھگوا جھنڈا، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کر رہی پولس۔

یوپی کے غازی پور میں مسجد پر مذہبی نعرے کے ساتھ لہرایا گیا بھگوا جھنڈا، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کر رہی پولس۔
غازی پور: اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے گہمر گاؤں میں مسجد پر چڑھ کر نعرے لگانے اور بھگوا جھنڈا لہرانے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ گہمر گاؤں کی مسجد کے گیٹ کو پھلانگنے کے بعد کچھ لوگ مسجد کے اوپر چڑھ گئے اور مذہبی نعرے لگانے لگے۔ پولیس اسے دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کا معاملہ سمجھ رہی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2 اپریل کو پیش آیا۔ جب مقامی باشندوں کا ایک گروپ ہندو نئے سال کے موقع پر جلوس نکال رہا تھا تو دو نوجوان مسجد میں داخل ہوئے اور چھت پر چڑھ گئے اور مذہبی نعرے لگانے لگے اُنکے ہاتھ میں بھگوا جھنڈا بھی تھا۔
دی کوئنٹ ہندی کے مطابق غازی پور کے گہمر میں پیش آئے اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں نوجوانوں کا ایک گروپ 'جئے شری رام' کا نعرہ لگانے کے بعد مسجد پر چڑھ کر جھنڈے لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ غازی پور کے ایس پی رام بدن سنگھ نے کہا کہ پولیس ملزم کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ گاؤں کا ماحول پرامن ہے۔
پولیس کے مطابق گاؤں گہمر کے رہائشی ہر مرتبہ ہندو نئے سال کے آغاز پر 'رام کلش یاترا' نکالتے ہیں، جس میں مرد اور خواتین دونوں شرکت کرتے ہیں، گاؤں ہندو اکثریتی علاقہ ہے جس کی آبادی تقریباً 1 لاکھ 25 ہزار ہے۔
گہمر تھانے کے انچارج ٹی ایل سین ​​نے بتایا کہ 2 اپریل کو گاؤں کے لوگوں نے رام کلش یاترا نکالی۔ جب کلش یاترا گاؤں کی ایک مسجد کے قریب پہنچی تو کچھ نوجوان اس مسجد پر چڑھ گئے اور جئے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ موقع پر موجود لوگوں نے اُنہیں ڈانٹا تو نوجوان نیچے اتر گئے۔ لیکن بھیڑ میں سے کسی نے اس واقعہ کو کیمرے میں قید کر لیا اور بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(دی کوئنٹ ہندی)

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر