Latest News

میٹ فیکٹری کے بعد حاجی یعقوب قریشی کا اسپتال بھی سیل۔

میٹ فیکٹری کے بعد حاجی یعقوب قریشی کا اسپتال بھی سیل۔
میرٹھ :(ایجنسی)اترپردیش کے میرٹھ میں بی ایس پی لیڈر اور سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی گئی۔ ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ حاجی یعقوب قریشی کے اسپتال کو بھی سیز کیا گیا ہے ۔ الزام ہے کہ حاجی یعقوب قریشی کئی سالوں سے بغیر رجسٹریشن کے اس اسپتال کو غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے۔
حال ہی میں پولیس نے حاجی یعقوب قریشی کی گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا۔ حاجی یعقوب قریشی کی یہ گوشت کی فیکٹری ہاپوڑ روڈ پر واقع ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قریشی کے اس میٹ پلانٹ میں غیر قانونی طور پر گوشت کی پیکنگ اور پروسیسنگ جاری ہے۔ اس کے بعد پولیس نے میٹ پلانٹ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 10 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ اس فیکٹری میں بغیر لائسنس کے گوشت کی پیکنگ اور پروسیسنگ کا کام جاری تھا۔

یعقوب قریشی کا تنازعات سے گہرا تعلق۔
یعقوب قریشی کا اترپردیش کی سیاست میں تنازعات سے گہرا تعلق ہے۔ یقوب قریشی کا نام سب سے پہلے اس وقت منظر عام پر آیا جب انہوں نے ڈنمارک کے کارٹونسٹ کا سر قلم کرنے والے کے لیے 51 کروڑ انعام کا اعلان کیا۔ اس وقت بھی یہ رہنما کئی بار متنازع بیان دے کر میڈیا کی سرخیاں بن چکے تھے۔ حاجی یعقوب قریشی نے 2006 میں میرٹھ میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک متنازع کارٹون نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر