Latest News

برطانوی وزیراعظم دو روزہ دورے پر پہنچے بھارت، آج پی ایم مودی سے ملاقات۔

برطانوی وزیراعظم دو روزہ دورے پر پہنچے بھارت، آج پی ایم مودی سے ملاقات۔
نئی دہلی: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے 2 روزہ دورے پر گجرات کے شہر احمدآباد پہنچ گئے۔ میڈیا کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن وزیراعظم مودی سے آج نئی دلی میں ملاقات کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم کےدفترسے جاری بیان کےمطابق  وزیراعظم مودی سے ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی جبکہ بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیش رفت پر بھی زور دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت کے دوران 1.3 بلین ڈالرز سے زیادہ کے دو طرفہ سرمایہ کاری کے سودےطے پائیں گے جس سے برطانیہ میں تقریباً 11 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی شہریوں کے لیے زیادہ ہنر مند ویزے دینے کی حمایت کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تیز کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق بورس جانسن پہلے برطانوی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے بھارتی ریاست گجرات کا دورہ کیا۔
اس کے علاوہ بورس جانسن نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھاگے والا چرخہ بھی چلایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر