Latest News

سخت تنقید کے بعد اعظم خاں کے لیے جاگا اکھلیش یادو کا پیار، بولے سماجوادی پارٹی اعظم خاں کی ضمانت کے لئے کوشش کریگی۔

سخت تنقید کے بعد اعظم خاں کے لیے جاگا اکھلیش یادو کا پیار، بولے سماجوادی پارٹی اعظم خاں کی ضمانت کے لئے کوشش کریگی۔
لکھنؤ: (ایجنسی)
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سیتا پور جیل میں بند رامپور کے رکن اسمبلی اعظم خان کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے لکھنو میں کہا کہ سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ ہے اور پارٹی ان کی ضمانت کے لئے کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے رامپور کے رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر کے حامی اکھلیش یادو پر مدد نہیں کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔ یہی نہیں، اس وجہ سے کئی لیڈروں نے سماجوادی پارٹی سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔
بہرحال، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اعظم خان کو لے کر کوئی بیان دیا ہے۔ یہی نہیں، اس دوران ان پر سماجوادی پارٹی کے کئی بڑے مسلم لیڈر بھی رامپور رکن اسمبلی کو نظر انداز کئے جانے کا الزام لگا چکے ہیں۔ ساتھ ہی سوال اٹھا چکے ہیں کہ کیا ملائم سنگھ یادو جیل میں بند ہوتے تو سماجوادی پارٹی کے سربراہ کوئی کوشش نہیں کرتے۔

اس درمیان اکھلیش یادو سے سیتا پور جیل میں بند اعظم خان سے سماجوادی پارٹی وفد کی ملاقات نہیں ہونے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مجھے کوئی جانکاری نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ سابق وزیر روی داس ملہوترا سیتا پور جیل پہنچے تھے، لیکن ان کی اعظم خان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
اس کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے جیل انتظامیہ پر رامپور رکن اسمبلی سے ملاقات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو پھانسی والی بیریک میں رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن بی جے پی نے اعظم خان کو سازش کے تحت 26 ماہ سے جیل میں بند رکھا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی جیل میں کبھی بھی اعظم خان کا قتل کروا سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر