Latest News

پھیل رہی ہے آگ، لاؤڈ اسپیکر سے علی گڑھ اور کاس گنج میں کیا گیا ہنومان چالیسا۔

پھیل رہی ہے آگ، لاؤڈ اسپیکر سے علی گڑھ اور کاس گنج میں کیا گیا ہنومان چالیسا۔
علی گڑھ :(ایجنسی) مہاراشٹر کے لاؤڈ اسپیکر تنازع کا شور اب ملک کے مختلف حصوں تک پہنچ رہا ہے۔ اتر پردیش میں بھی یہ تنازع زور پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ یوپی کے علی گڑھ میں یووا کرانتی منچ کے درجنوں کارکنوں نے گاندھی پارک علاقے میں لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا۔ یووا کرانتی منچ کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے انتظامیہ کو مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کم کرنے کے لیے میمورنڈم دیا تھا۔ لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی، جس کے بعد ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا ہے۔

ہندی نیوز پورٹل اے وی پی کی رپورٹ کے مطابق یووا کرانتی منچ کے جنرل سکریٹری شیوانگ تیواری نے کہا کہ ہم ہر چوراہے پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کا کام کریں گے۔ ہم نے جو وقت رکھا ہے وہ صبح 5 بجے اور شام 5 بجے ہے۔ یہ اذان کا وقت ہے۔ اس وقت ہمارے پاس ہنومان چالیسا ہوگی۔ ہم اپنی ہنومان چالیسا اور آرتی کریں گے۔

علی گڑھ میں طول پکڑا لاؤڈ اسپیکر کا تنازع
علی گڑھ میں اے بی وی پی کی جانب سے 21 چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسا پڑھنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ اب اے بی وی پی بھی انتظامیہ کو الٹی میٹم دے رہی ہے۔ اے بی وی پی کے سابق لیڈر بلدیو چودھری نے کہا کہ اگر انتظامیہ ہمیں اجازت نہیں دیتی ہے اور اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتاتی ہے تو ہم اگلے منگل یعنی 19 تاریخ کو بغیر اجازت کے لاؤڈ سپیکر لگائیں گے۔ جب وزیر دھرم پال سنگھ سے علی گڑھ میں ہندو تنظیموں کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا پڑھنے اور انتظامیہ کو الٹی میٹم دینے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو وہ میڈیا پر برہم ہوگئے۔
اذان کے خلاف کاس گنج میں ہنومان چالیسا کا پاٹھ
یوپی حکومت میں وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ یہ غیر ضروری پریشانی پیدا کی جا رہی ہے۔ ہمیں چوراہے پر کہیں نظر نہیں آیا۔ آپ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اترپردیش کے ضلع کاس گنج کے پٹیالی قصبے میں اذان کے خلاف ہنومان چالیسا کا پاٹھ شروع کردیا گیا ہے۔ اب مسجد کے سامنے والے مندر میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر