رمضان المبارک میں مسجد الحرام کی چھت بھی زائرین کےلیے کھول دی گئی۔
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظرمسجدا لحرام کی چھت عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ مسجد الحرام کی تمام منزلیں، دالان اور صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بیان میں کہا کہ’ مسجد الحرام کی چھت نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ زائرین کی آسانی اور حرم شریف کے ایک ایک حصے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ زائرین کو مسجدالحرام میں ہر جگہ تمام مطلوبہ سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں‘۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے کہا کہ ’سعودی قیادت چاہتی ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین سہولت اور آسانی کے ساتھ عبادت کریں۔ انہیں طواف، سعی، نماز اور تلاوت میں ہر ممکن آسانی مہیا ہو‘۔
0 Comments