Latest News

ہندو ریڈیکل عناصر نے مسلم دکانداروں کے ٹھیلے الٹ دیئے اور ساما‌ن پھینک دیا۔

ہندو ریڈیکل عناصر نے مسلم دکانداروں کے ٹھیلے الٹ دیئے اور ساما‌ن پھینک دیا۔
بنگلورو :(ایجنسی) کرناٹک میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ رائٹ ونگ ہندو گروپ سری رام سینا کے ارکان نے 9 اپریل کو کرناٹک کے دھارواڑ ضلع میں سری نوگیکیری ہنومنتھا مندر کے قریب مسلمانوں کی کم از کم چار ٹھیلے توڑ دیے دیں اور ان کا سامان پھینک دیا۔
کرناٹک میں حال ہی میں ہندو جنجاگرتی سمیتی اور سری رام سینا سمیت کچھ ہندو تنظیمیں کرناٹک میں مسلم پھل فروشوں کے خلاف بائیکاٹ کی مانگ کر رہی ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں بھگوا گمچھا پہنے لوگوں کو تربوز اور دیگر پھلوں کو تلف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر حکومت اور انتظامیہ پر کوئی کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس گھناؤنے کام میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔
ریاست کی بی جے پی حکومت نے قبل ازیں ہندو مذہبی اداروں اور چیری ٹیبل اوقاف ایکٹ 2002 کا حوالہ دیتے ہوئے مندر کے میلوں میں مسلم تاجروں پر پابندی کی حمایت کی تھی۔
پچھلے کچھ مہینوں سے کرناٹک میں مسلم کمیونٹی کے خلاف مسلسل نفرت کا سلسلہ جاری ہے۔ حجاب پر پابندی کے تنازع کے بعد اب مندروں کے قریب حلال گوشت اور مسلمان تاجروں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر