Latest News

احتیاطی گرفتاری نجی آزادی کے خلاف: سپریم کورٹ۔

احتیاطی گرفتاری نجی آزادی کے خلاف: سپریم کورٹ۔
نئی دہلی:(ایجنسی) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کی نجی آزادی کو احتیاطی حراست کے نام پر صرف اس لیے قربان نہیں کیا جا سکتا کہ وہ مجرمانہ کارروائی کا سامنا کر رہا ہے۔ عدالت نے ملازمت دلانے کے نام پر سیکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے والے ملزمین کو حراست میں لینے کے تلنگانہ حکومت کے حکم کو مسترد کردیا۔
عدالت نے تبصرہ کیا کہ امن و امان کی خلاف ورزی کا محض خدشہ امن عامہ کو متعصبانہ طور پر متاثر کرنے کے معیار پر پورا اترنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور سوریہ کانت کی بنچ نے تسلیم کیا کہ حراست میں لیے گئے شخص کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں لیکن تلنگانہ ایکٹ 1986 کے تحت حراست کا حکم بغیر غور کیے جاری کیا گیا۔
بنچ نے کہا، ’ہم اپیل کی اجازت دیتے ہیں اور ہائی کورٹ کے 25 جنوری 2022 کے غیر قانونی فیصلے کو ایک طرف رکھتے ہیں۔‘ زیر حراست شخص کے خلاف 19 مئی 2021 کو جاری کیا گیا حراست کا حکم منسوخ کر دیا جائے گا۔ حراست کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جس نے 25 جنوری 2022 کو درخواست کو خارج کر دیا۔ اپنے حالیہ حکم میں، بنچ نے کہا، ’گرفتار کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔ تاہم، کسی ملزم کی نجی آزادی کو احتیاطی حراست کے نام پر محض اس بنیاد پر قربان نہیں کیا جا سکتا کہ اس شخص کو فوجداری کارروائی کا سامنا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا، ’آئین کے آرٹیکل 22 کو خاص طور پر شامل کیا گیا تھا اور دستور ساز اسمبلی میں اس پر بڑے پیمانے پر بحث کی گئی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حراست کے اختیارات انتظامیہ کی جانب سے من مانی نہ بن جائیں۔‘ بنچ نے کہا،’ریاست کی سست روی اور ان کی تاخیر کی وجہ سے شہری کی آزادی کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔‘
بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے سامنے کہا تھا کہ زیر حراست شخص کو ایڈوائزری بورڈ کے سامنے جانا چاہئے اور رٹ پٹیشن وقت سے پہلے دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تلنگانہ ایکٹ 1986 کے تحت جاری پانچ حراست کے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ ایکٹ 1986 کے تحت 10 حراستی احکامات کو منسوخ کر دیا ہے۔
اپیل کنندہ ملادا کے۔ شری رام کا بھائی حیدر آباد کے بنجارہ ےہلز کے مارس ایکسرا کارپوریٹ سروسز کمپنی میں ایک ملازم کے طور پر کرتا تھا ۔ 13 اکتوبر 2020 کو، کمپنی کی طرف سے بنجارہ ہلز کے اسٹیشن انچارج کے پاس شکایت درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کمپنی کے ایک اور ملازم کے-مہندرا نے بغیر اجازت فیڈرل بینک میں سیلری اکاؤنٹ کھولا اور زیر حراست شخص کے ساتھ سازش کی اور 450 ملازمت کے متلاشیوں سے 85 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔ درج شدہ مقدمات میں ملزم کو ضمانت ملنے کے بعد، 19 مئی 2021 کو، اسے تلنگانہ ایکٹ 1986 کی دفعہ 3(2) کے دفعہ کے تحت تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا گیاتھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر