Latest News

جہانگیر پوری میں یکطرفہ کارروائی حقیقی مجرموں کو بچانے اور عدالتی نظام کو درہم برہم کرنے کی کوشش: آل انڈیا امامس کونسل

جہانگیر پوری میں یکطرفہ کارروائی حقیقی مجرموں کو بچانے اور عدالتی نظام کو درہم برہم کرنے کی کوشش: آل انڈیا امامس کونسل
نئی دہلی:  ملک کی راجدھانی نئی دہلی کے جہانگیر پوری اور دیگر مقامات میں گزشتہ دنوں ہوئے فساد اور پولس و میونسپل کارپوریشن کی یک طرفہ کارروائی کے خلاف انڈیا امامس کونسل کے قومی ترجمان و نائب صدر مفتی حنیف احرار قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ: ”مسلمانوں کے خلاف ریلی نکال کر مسجد اور گھروں میں گھسنے، ہتھیار لہرا کر مسلمانوں کو کاٹنے مارنے اور ملک سے نکالنے کی دھمکی دینے کے نتیجے میں جہانگیرپوری اور ملک کے دیگر مقامات کا ماحول خراب ہوا ہے۔ حکومت اور پولیس انتظامیہ نے ایسے دہشت گرد اور فسادی عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کے بجائے متاثرین کے خلاف ہی کارروائی کی۔ سنگھ پریوار اور بی جے پی حکومت کے اشارے پر انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی یک طرفہ گرفتاری ہوئی اور ان کی دوکان و مکان پر بلڈوزر چلائے گئے۔ یہ کارروائی انسانی حقوق اور دستوری و قانونی نظام کے بالکل خلاف ہے۔ ایک فریق کو اپنے حق میں صفائی اور دلیل کا موقع نہ دے کر اس کے خلاف کسی عدالتی فیصلے کے بغیر کارروائی کرنا عدالتی نظام کے بھی خلاف ہے۔“

آل انڈیا امامس کونسل عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ: ”ہمارے ملک کے نظام اور انسانی حقوق کو درہم برہم کرنے والے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف فوری طور پر الیکشن لے اور حکومت کے نشے میں جو بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لوگ آوارہ کتوں اور پاگلوں کی طرح کارروائی کر رہے ہیں ان پر لگام کسے۔“

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر