Latest News

تحفظ دین میڈیا سروس کے ڈائریکٹر اور اینکر گرفتار، اشتعال انگیز ویڈیو بنانے کا الزام۔

تحفظ دین میڈیا سروس کے ڈائریکٹر اور اینکر گرفتار، اشتعال انگیز ویڈیو بنانے کا الزام۔
نئی دہلی: (ملت ٹائمز) اورنگ آباد سے چلنے والے یوٹیوب چینل ”تحفظ دین میڈیا سروس “کے ڈائریکٹر قاری ضیاءالرحمن فاروقی اور اینکر سید فاروق احمد کو مہاشٹرا پولس نے گرفتار کرلیاہے اور ان دونوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔ مذکورہ یوٹیوب چینل پر اشتعال انگیز ویڈیو بنانے کا الزام ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تحفظ دین میڈیا سروس کے صحافی سید احمدفاروق نے ایک ویڈیو میں کہاتھاکہ ملک کے جوموجودہ حالات ہیں اس میں اپنی حفاظت کے اقدامات خود کرنے کی کوشش کریں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر میں ناریل کاٹنے والاچاقو رکھیں ،ایئرگن جس کی قیمت تین چار ہزاروپے ہوتی ہے مارکیٹ میں دستیاب ہے اسے اپنے گھر میں رکھ سکتے ہیں۔ تیزاب اور اس طرح کی چیزیں بھی اپنے گھروں میں رکھیں ،کبھی بھی اس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ہر مسلمان کے گھر میں شیشے کی چالیس پچاس بوتل بھی ہونا ضروری ہے ۔ چھت پر بھی پتھر اور اینٹ رکھیں ایک چھوٹا سا کمرہ بنانے میں کام آسکتاہے۔ دس بارہ ڈنڈے بھی رکھیں تاکہ جھنڈے لگانے میں کام آئیں ۔ آپ سمجھ رہے ہیں نہ کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں ۔

سید فاروق احمد نے پرائم ٹائم کے نام سے چلنے والے اپنے ایک شو میں اس طرح کی گفتگو کی ہے جس پر نیوز نیشن ایک رپورٹ بناکر اورنگ آباد پولس سے گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ 21 اپریل کو بیگم پور پولس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کیلئے بلایاگیا اس کے بعد 22 اپریل کو بیگم پور پولس نے شام چار بجے دونوںکو گرفتار کرکے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے ۔ 505 بی اور 34 کے تحت کیس درج کرلیاہے ۔
حالاں کہ تحفظ دین میڈیا کو جیسے پتہ چلاکہ یہ ویڈیو غلط ہے اس نے اپنے یہاں سے ڈیلیٹ کردیا اور سید فاروق احمد نے ایک ویڈیو اپلوڈ کرکے غیر مشروط معافی بھی مانگی کہ ہماری ویڈیو سے اگر برادران وطن کو ٹھیس پہونچا ہے ، جذبات مجروح ہوئے تو ہم معذرات چاہتے ہیں ۔ ہمارا مقصد ہندومسلم بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دیناہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر