Latest News

سعودی عرب میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، ہندستان میں کل دیکھا جائیگا چاند۔

سعودی عرب میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، ہندستان میں کل دیکھا جائیگا چاند۔
ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور وہاں پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔ ہندوستان میں اتوار کے روز سے رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
علاوہ ازیں ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی 3 اپریل بروز اتوار کو یکم رمضان ہوگا۔
امام کونسل ساؤتھ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں پہلا روزہ 2 اپریل کو رکھا جائے گا۔
ہندوستان ،پاکستان اور بنگلہ دیشی میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر