Latest News

اقبال سنگھ لال پورہ دوبارہ بنائے گئےقومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین۔

اقبال سنگھ لال پورہ دوبارہ بنائے گئےقومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین۔
نئی دہلی:(ایجنسی) سابق آئی پی ایس افسر اقبال سنگھ لال پورہ کو دوبارہ قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں اپنی تقرری کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لئے اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ لال پورہ نے ایک بار پھر آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
سابق آئی پی ایس افسر اقبال سنگھ لال پورہ کو دوبارہ قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اقبال سنگھ لال پورہ نے نیوز18 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں بہت خوش ہوں، مجھے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ جی کا شکریہ۔ میں دوپہر 2 بجے کمیشن کے پاس جاؤں گا اور اپنی ذمہ داری سنبھالوں گا۔‘
اس سے قبل پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر روپ نگر سے قسمت آزمائی کی تھی۔ عجیب بات یہ ہے کہ انتخابی جنگ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ایک بار پھر پارٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ انہیں قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین نامزد کر دیا۔
اقبال سنگھ لال پورہ کی غیر موجودگی میں سید شہزادی قومی اقلیتی کمیشن کے قائم مقام چیئرپرسن کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ لال پورہ اقلیتی کمیشن کو 1992 میں قانونی اختیار ملنے کے بعد سے وہ اس کے چیئرمین بننے والے دوسرے سکھ ہیں، اس سے قبل ترلوچن سنگھ 2003 میں کمیشن کے چیئرمین بنے تھے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر