Latest News

عیدگاہ اور دارالعلوم روڈ کی مرمت کرائی جائے، نظر فاؤنڈیشن کے وفد کی ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپ کر اندرا پارک کو درست کرانے مانگ۔

عیدگاہ اور دارالعلوم روڈ کی مرمت کرائی جائے، نظر فاؤنڈیشن کے وفد کی ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپ کر اندرا پارک کو درست کرانے مانگ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سماجی تنظیم ”نظر فاؤنڈیشن دیوبند“کے چیئرمین نجم عثمانی کی قیادت میں ایک وفدنے ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار سے ملاقات کرکے انہیں علاقے کی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔
نجم عثمانی نے ایس ڈی ایم کو بتایاکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہاہے اور دور دراز سے لوگ مسجد رشید، چھتہ مسجد،جامع مسجد اور قدیم مسجد وغیرہ میں نماز تراویح پڑھنے آتے ہیں،اس علاقہ کی سڑکیں خاص طور پر عیدگاہ روڈ اوردارالعلوم وقف روڈ پوری طرح خستہ حالی کاشکار ہے، سڑکوں کے دونوں طرف نالے نالیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، اسٹریٹ لائٹیں نہ ہونے کے سبب سڑکوں پر اندھیر ا رہتاہے سے جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑتاہے،آئندہ دو ہفتے بعدعید کا تہوار بھی ہے اس لیے عید سے قبل عیدگاہ کے دونوں طرف جانے والی سڑکوں کو ٹھیک کرایا جائے۔ اس علاقے میں لوگوں کے ٹہلنے کے لیے ایک اندرا پارک ہے، جو نگر پالیکا پریشد کی عدم توجہی کے سبب اجڑا ہوا چمن بنا پڑا ہے، جس میں آوارہ کتے بیٹھے رہتے ہیں۔
نجم عثمانی نے بتایاکہ سابق بورڈ ممبر نظر عثمانی نے 1991-1992 اپنے پالیکا وقت میں اسکا پہلی بار خوبصورتی کے لیے ٹھیک کرایا تھا اور بچوں کے کھیل کود کے لیے جھولے بھی لگوائے تھے، اسکے بعد سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے اپنے وقت میں کام کرایا، لیکن جب سے لیکر آج تک نگر پالیکا پریشد اسکو نظر انداز کررہی ہے، گزشتہ سال مرحوم صحافی شہزاد عثمانی نے اس مسئلہ کو زور شور سے اٹھایا اور انتظامیہ و میونسپل بورڈ نے پارک کو بہتر بنانے کی یقینی دہانی کرائی تھی لیکن اسی دوران شہزاد عثمانی کا انتقال ہوگیا اور یہ مسئلہ آج تک یوں کاتوں بنا ہواہے،حالاکہ پور ے علاقہ میں خواتین اور بچوں کے لئے صرف یہی ایک پارک ہے۔ اس دوران وفد نے ایس دی ایم دیوبند کو میمورنڈم سونپ کر مانگ کی عید سے قبل لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سڑکوں کو ٹھیک کرایاجائے، اندرا پارک کے ضروری کاموں کی تکمیل کرائی جائے ساتھ دیگر جملہ مسائل کو حل کرایاجائے۔ ایس ڈی ایم نے وفد کو جملہ پریشانیاں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔میمورنڈم دینے والی میں نجم عثمانی، مہزاد احمد صدیقی، نوشاد عثمانی، شاہنواز عثمانی، محمد اعظم، حماد صدیقی، عظیم، معین صدیقی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر