Latest News

مسلم وفد فساد زدہ کرولی کے دورے پر۔

مسلم وفد فساد زدہ کرولی کے دورے پر۔
نئی دہلی: ( آر کے بیورو ) گزشتہ روز مسلم جماعتوں کی اہم میٹنگ میں فساد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا چنانچہ آج علی الصبح ایک اعلیٰ سطحی وفد راجستھان کے فساد زدہ کرولی کے لیے روانہ ہوگیا ،یہ وفد نہ صرف متاثر ین سے ملاقات کرے گا، بلکہ وہاں ہونے والی زیادتیوں اور اس کے بعد سرکاری طور پر کی جانے والی کاروائیوں کا بھی جائزہ لے گا ۔ یہ وفد حکام اور عوامی نمائندوں سے بھی ملے گا ۔یہ پہلا مسلم وفد ہے جو کسی فساد زدہ علاقے کا دورہ کررہا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ جلد ہی مدھیہ پردیش کےکھرگون کا بھی دورہ کرنے کا پروگرام ہے جہاں بڑے پیمانے پر نقصانات کی خبریں ہیں، جن میں درجنوں مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا ہے ۔اس وفد میں امیرجماعت اسلامی ہند انجینئر سید سعادت اللہ حسینی کے علاوہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کےصدر مولانااصغر علی امام مہدی سلفی،جماعت اسلامی کے قومی امور شعبہ کے سکریٹری محمد احمد،ا‌نڈیا اگینسٹ ہیٹ کے کنوینر ندیم واثق خان اور مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد وغیرہ شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر