Latest News

ملک پندرہ سال میں اکھنڈ بھارت بن جائے گا، موہن بھاگوت کا دعویٰ۔

ملک پندرہ سال میں اکھنڈ بھارت بن جائے گا، موہن بھاگوت کا دعویٰ۔
ہری دوار : ( ایجنسی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ سناتن دھرم ہی ہندو راشٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال میں ہندوستان دوبارہ اکھنڈ بھارت بنے گا اور ہم اسے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ بھاگوت نے کہا کہ سنتوں اور نجومیوں کا ماننا ہے کہ 20 سے 25 سالوں میں ملک پھر سے اکھنڈ بھارت بن جائے گا۔ لیکن اگر ہم سب مل کر اس کام کو تیز کریں تو 10-15 سالوں میں ایک اکھنڈ بھارت بن جائے گا۔

بھاگوت کے بیان کی خاص باتیں
-جوراستے میں آئے گا مٹ جائے گا

-سناتن دھرم کی مخالفت نے ہندو کو جگایا

-سناتن دھرم ہی ہندو راشٹر ہے

-ہم ہاتھ میں لاٹھی لے کر عدم تشددکی بات کریں گے

ہندوستان کی ایک رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ جو نام نہاد لوگ سناتن دھرم کی مخالفت کرتے ہیں، ان کا بھی اس میں تعاون ہے۔ اگر وہ احتجاج نہ کرتے تو ہندو نہ جاگتا، کیونکہ وہ سو رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اٹھے گا تو مذہب سے ہی اٹھے گا۔ مذہب کا مقصد ہندوستان کا مقصد ہے۔ ہندوستان کا عروج مذہب کے عروج سے ہی جو بھی راستے میں آئے گا مٹ جائے گا۔

بھاگوت نے ہریدوار میں کہا،’ بھارت ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ جو بھی اس کے راستے میں آئے گا، وہ تباہ ہو جائے گا۔ ہم عدم تشدد کی بات کریں گے، لیکن یہ بات ہاتھ میں لاٹھی لے کر کہی جائے گی۔ ذہن میں نفرت، دشمنی نہیں لیکن دنیا صرف طاقت پر یقین رکھتی ہے تو کیا کریں؟‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر