Latest News

اسد الدین اویسی کا جہانگیر پوری کا دورہ، ایک فرقہ کو نشانہ بنا کر کاروائی کا الزام۔

اسد الدین اویسی کا جہانگیر پوری کا دورہ، ایک فرقہ کو نشانہ بنا کر کاروائی کا الزام۔
نئی دہلی:(ایجنسی) بلڈوزر کارروائی کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی جہانگیرپوری پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کارروائی کو غلط بتایااور کہا کہ بلڈوزر چلانے سے پہلے کسی کو نوٹس نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق وہ آگے جانا چاہتے تھے لیکن پولیس کی جانب سے انہیں یہ اجازت بھی نہیں دی گئی۔ ان کی آمد کی اطلاع پاتے ہی سیکڑوں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔اویسی نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی حکومت 7 سال سے سو رہی تھی۔ 
اسد الدین اویسی نے کہا کہ آپ نے مسجد کے سامنے کی دکانیں توڑ دیں لیکن مندر کے سامنے والی دکان کیوں نہیں توڑی؟ اس سے ایک کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ میں عدالت کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اسے روک دیا۔ اگر وہ (دکانیں اور مکانات) غیر مجاز تھے تو بی جے پی حکومت 7 سال سے کیوں سو رہی تھی؟ آپ (حکومت) نے ایک کمیونٹی کو نشانہ بنایا اور ان کی دکان اور مکان کو نقصان پہنچایا۔ مجرم کون ہے، یہ عدالت فیصلہ کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر