Latest News

سعودی عرب نے ہندستان سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی۔

سعودی عرب نے ہندستان سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی۔
ریاض : سعودی عرب نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے باعث 16 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے  اپنے شہریوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 16 ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔پابندی کے شکار ممالک میں بھارت ،  لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔
سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ  جب کہ عرب ممالک  کے سفر کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کے پاسپورٹ کی مدت تین ماہ ہونی چاہیے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر سفری پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ مملکت کا صحت کا نظام کسی بھی مشتبہ منکی پاکس کیس کی نگرانی، تلاش اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر