Latest News

کھرگون میں کرفیو کے دوران منائی جائے گی عید، کرفیو میں نرمی نہ برتنے کی ہدایت۔

کھرگون میں کرفیو کے دوران منائی جائے گی عید، کرفیو میں نرمی نہ برتنے کی ہدایت۔
بھوپال :(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے کھرگون میں عید اور اکشے ترتیہ کے تہواروں پر بھی 2 اور 3 مئی کو کرفیو میں نرمی نہیں کی جائے گی۔ کھرگون میں 10 اپریل کو رام نومی کے موقع پر جلوس کے دوران پتھراؤ اور آتشزنی کے بعد نافذ کرفیو میں گزشتہ چند دنوں سے چند گھنٹوں کے لیے نرمی دی جا رہی ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے اور اس دوران لوگ ان تہواروں کی خریداری کر سکتے ہیں۔ عید کا تہوار چاند نظر آنے کی بنیاد پر 2 یا 3 مئی کو منایا جائے گا جب کہ اکشے ترتیا جو کہ نئے کاروبار کے آغاز اور سونے جیسی مہنگی سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند سمجھی جاتی ہے، 3 مئی کو منائی جائے گی۔
پیس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کھرگون کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمر سنگھ مجالدا نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر کھرگون میں 2 اور 3 مئی کو کرفیو میں نرمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکشے ترتیہ کے موقع پر شہر میں شادی کی تقریب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سمر سنگھ مجالدا نے کہا کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں 9 گھنٹے کے لیے نرمی کی گئی ہے اور لوگ اتوار کی شام 5 بجے تک اس نرمی کے دوران شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے کھرگون شہر سے باہر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان تہواروں کو گھروں میں ہی منائیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے۔ تاہم انتظامیہ موجودہ حالات کے مطابق ان فیصلوں کو تبدیل کر سکتی ہے۔
پولیس افسر روہت کاشوانی نے کہا،’فی الحال شہر میں حالات مکمل طور پر نارمل ہیں، لیکن آنے والے تہواروں کے پیش نظر پولیس فورس پوری طرح چوکس ہے۔ پولیس کی اضافی نفری طلب کی جا رہی ہے اور امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر