Latest News

ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا شوال کا چاند، دارالعلوم دیوبند نے کیا کل 30ویں روزے کا اعلان، 3 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی عید۔

ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا شوال کا چاند، دارالعلوم دیوبند نے کیا کل 30ویں روزے کا اعلان، 3 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی عید۔
دیوبند: رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کے اجلاس میں ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے پیر کو 30ویں روزے کا اعلان کیا گیا، جب کہ عید الفطر منگل3 مئی کو ہوگی۔ 
بعد نمازِ مغرب دفتر اہتمام میں قائم مقام مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی کی صدارت میں منعقد اجلاس میں نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مفتی حبیب الرحمن خیرآبادی، مفتی زین الاسلام، مفتی فخر الاسلام، مفتی وقار علی، مولانا ریحان قاسمی اور اشرف عثمانی نے شرکت کی۔
اس دوران دیوبند اور قرب و جوار میں بھی عید (شوال) کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ کرکے چاند کی تصدیق کی گئی لیکن کہیں سے بھی چاند کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے 2 مئی بروز پیر کو 30ویں روزے کا اعلان کیا ہے جب کہ ملک بھر میں عیدالفطر 3 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔
اس کے علاوہ دہلی کی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری، عیدگاہ عیش باغ لکھنؤ سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی کے علاوہ بہار، بنگال  اور مہاراشٹر سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سبھی نے پیر کو تیسویں روزے کا اعلان کیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر