Latest News

اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے لیا حلف، بجٹ اجلاس میں کریں گے شرکت۔

اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے لیا حلف، بجٹ اجلاس میں کریں گے شرکت۔
لکھنؤ:  سماج وادی پارٹی کے بانی رکن اعظم خان اتر پردیش کے سب سے سینئر ایم ایل اے ہیں، پیر کو  وه رام پور سے لکھنؤ پہنچے اور اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف لیا، اعظم خان کے ساتھ ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم خان نے ودھان بھون میں اسپیکر ستیش مہانا کے دفتر میں قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف لیا۔

اعظم خان اپنے بیٹے کے ساتھ 10:15 کے قریب ودھان بھون پہنچے۔ اس کے بعد وہ سیدھے اسپیکر کے دفتر چلے گئے۔ اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے رام پور شہر سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اعظم خان اور رام پور کے سوار ٹانڈہ سے ایم ایل اے عبداللہ اعظم خان کو ان کے دفتر میں قانون ساز اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے کئی ایم ایل اے اور قانون ساز کونسل کے ممبران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
حالانکہ اس کے بعد وہ اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، لیکِن بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسمبلی میں اُنکی سیٹ اکھلیش یادو کے برابر میں لگائی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر